ٖ عوام کو مچھلی پکڑنا سکھائیں گے، وزیر خزانہ شوکت ترین وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام


King khan


وزیراعظم اور ان کے وزیروں مشیروں کی باتیں سن کر ایسا لگتا ہے کہ یہ کوئی ملک نہیں چلا رہے بلکہ نیشنل جغرافیک چینل چلا رہے ہیں جس پر سارا دن جانوروں کے متعلق ویڈیوز چلتی رہتی ہیں


عمران خان کا تاریخی جملہ تو آپ کا یاد ہو گا  ہم ان کو انڈے دیں گئے

 اب پتا نہیں کہاں دے دیا عوام کو تو پتا ہی نہیں چلا

انڈا ٹھیک طرح دیا ہی نہیں تھا تو عمران خان نے کہا کہ ہم مرغیاں پالیں گے

عوام ابھی انڈے اور مرغی کو بغور دیکھ رہے تھے کہ عمران خان نے کہا کہ کٹے کے ساتھ ظلم ہوتا ہے لوگ بھینس کو تو رکھ لیتے ہیں دودھ کے لیے لیکن کٹے کو ذبح کر دیتے ہیں۔

 مودی انڈیا میں گاو رکشا کی مہم چلا رہا تھا عمران خان نے پاکستان میں (کٹا رکشا) کٹا بچاوکی مہم چلادی 


انڈا کٹا مرغی کا سیزن خلاص ہوا تو عمران خان نے تقریر کرتے ہوئے کہہ دیا کہ ہم شہد کی مکھیوں سے ملک کی معیشت کو چلائیں گے

اچانک عمران خان کی بات سن کر لوگ پریشان ہو گئے کہ شہد کی مکھیاں بھی انسانوں کی جگہ کام کریں گی 


پھر تھوڑا سا وقت گزرا  تو خان صاحب کے ایک وزیر  کہنے لگے کہ ہم گدھے ایکسپورٹ کریں گے 

گدھے ایکسپورٹ ہوئے یا نہیں ہوئے البتہ حکومت نے گدھوں کے لیے ایک سینٹر بنا دیا ۔

 لگتا ہے کہ  عمران خان  اپنے فالورز کو گدھا ہی سمجھتے ہیں شاید اس لیے جلدی جلدی سینٹر بنا دیا


کتوں کا ذکر تو عمران خان کرتے ہی رہتے ہیں  اور اکثر بہت سی ویڈیوز میں لوگوں نے عمران خان کو کتوں کے ساتھ دیکھا بھی ہوگا

عمران خان نے اپنے ئیگر کے نام پر ایک فورس بھی تیار کی جس میں پی ٹی آئی کے لوگ شامل ہیں


ابھی انڈوں ، کتوں مرغیوں  شہد کی مکھیوں کا ذکر جاری ہی تھا کہ وزیر خزانہ صاحب کہتے ہیں ہم عوام کو مچھلی پکڑنا سکھائیں گے 

عمران خان اور ان کے وزیر مشیر ایسی ایسی تھیوری لاتے ہیں کہ لوگ سن کر دنگ رہ جاتے ہیں

 جو کام دنیا میں ہزار دو ہزار سال پہلے ہو گئے تھے وہ کام عمران خان  لوگوں سے اب کروانا چاہتے ہیں


جب سے تبدیلی آئی اور نیا پاکستان بنا ہے وزیراعظم ہوں یا وزیر  جانوروں کا ذکر ہی کرتے آ رہے ہیں

عمران خان کی کہانی بھی جنگل میں میں پرورش پانے والے بچے کی طرح لگتی ہے جس کی ماں باپ جنگل کے قریب حادثے کا شکار ہو جاتے ہیں اور وہ جانوروں کے ساتھ ہی جوان ہوتا ہے


بائیس  کروڑ عوام کا ملک ایک ایسے بندے کے حوالے کر دیا گیا ہے جس کی بات جانوروں سے شروع ہوتی ہے اور جانوروں پر ہی ختم ہو جاتی ہے۔



+968 9057 9488
 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top