بدقسمتی سے دنیا سو سالہ بد ترین کسادبازاری کا شکار ہے جس سے بڑی مضبوط معیشتیں بھی شدید متاثر نظر آتی ہیں امریکہ جیسے ملک میں مہنگائی تیس سالہ بلند ترین سطح پر جاچکی ہے کرونااور عالمی مارکیٹ میں انرجی کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث دنیابحرانی کیفیت کا شکار ہے وزیراعظم کے مشیر شہباز گل ➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖ شہباز گل کے گھر سے چند قدم پر گلی کے نکڑ پر ایک فقیر بیٹھا ہوتا تھا شہباز گل اپنے گھر سے نکلتا تو فقیر نے صدا لگانی صاحب جی رات کا بھوکا ہوں شہباز گل بجائے خیرات دینے کے فقیر کو خبریں سنانا شروع کر دیتا دنیا کے حالات دیکھے ہیں کبھی خبریں سنیں ہیں کبھی اخبار پڑھا ہے امریکہ میں مہنگائی ہوگئی ہے جرمنی میں بجلی مہنگی ہو گئی ہے برطانیہ میں پیٹرول مہنگا ہو گیا ہے فقیر نے پریشان ہو جانا کے میرا امریکا جرمنی برطانیہ سے کیا تعلق مجھے خیرات دیتا میں ادھر سے کچھ کھا پی لیتا۔ شہباز گل روزانہ گھر سے نکلنا فقیر نے صدا لگائی شہباز گل نے پھر وہی باتیں شروع کر دینی دنیا کے حالات پتہ ہیں دنیا کے حالات پر بھی نظر رکھا کرو دنیا میں کیا ہو رہا ہے اور یہ سلسلہ چلتا رہا ہے۔ فقیر شہباز گل کی باتوں سے تنگ آ گیا ایک دن فقیر نے شہباز گل کو دیکھ کر صدا لگائی شہباز گل حسب معمول وہی بات دنیا کے حالات پتہ ہیں فقیر کہتا صاحب جی رانا اسلم کو جانتے ہیں شہباز گل کہتا کون رانا اسلم میں نہیں جانتا فقیر کہتا گھر کے حالات پر بھی نظر رکھا کریں۔ ➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖ پاکستان کی عوام آٹا چینی ادویات لینے سے تنگ ہیں اور وزیراعظم کے مشیر شہباز گل غریب عوام کو امریکہ کی مہنگائی اور دنیا کی کساد بازاری کا بتا رہے ہیں۔ |
---|
Related Posts
عمران خان پاکستان کو دیوالیہ کیوں کرنا چاہتے تھے
علی خان _یہ بات تو روز روشن کی طرح عیاں ہوچکی ہے کہ عمران خان کو صرف اور صرف اپنا مفاد عزیز ہے[...]
عمران خان نے سیلاب زدگان کے لئے فنڈ اکٹھا کرنے کا اعلان کر دیا
عمران خان نے سیلاب زدگان کے لئے فنڈ اکٹھا کرنے کا اعلان کردیا فضائی دورے کے بعد وزی[...]
جب روم جل رہا تھا تو نیرو سُکھ اور چین کی بانسری بجا رہا تھا
علی خان _’جب روم جل رہا تھا تو نیرو سُکھ اور چین کی بانسری بجا رہا تھا‘یہ محاورہ تو آپ نے اکثر[...]
مودی کو جو یار ہے غدار ہے غدار ہے
علی خان _لسبیلہ ہیلی کاپٹر کی انکوائری رپورٹ میں بڑے انکشافات سامنے آئے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ[...]
تبدیلی کا دعوی کرنے والے اپنے آپ کو نہ بدل سکے
تبدیلی کا دعوی کرنے والے اپنے آپ کو نہ بدل سکے انہوں نے دنیا کو کیا بدلنا ہےعلی خان __تبدیلی کا آغاز[...]
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.