ٖ ڈرم سے لاش افغانستان بھجوانے کا معاملہ، سنسنی خیز انکشافات وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام


پشاور :   سی سی پی او پشاور نے ڈرم سے لاش افغانستان بھجوانے کے معاملے میں سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے گڈز ٹرانسپورٹ اڈے پر کارروائی کرتے ہوئے پلاسٹک کے ڈرم میں بند لاش برآمد کی تھی۔ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کراچی سے یکم ستمبر کو افغانستان کے لیے بُک کی گئی تھی، جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سی سی پی او پشاور عباس احسن کا کہنا ہے کہ لاش کراچی کے علاقے سچل سے لاپتہ ہونے والے عمر فاروق کی ہے۔مقتول کو اغوا کرکے دوست نے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔سی سی پی او نے بتایا کہ عمر فاروق کو اس کے دوست نے قتل کیا اور لاش بذریعہ ٹرک کابل روانہ کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کے ذریعے لاش افغانستان بھجوانے والے کا سراغ بھی مل گیا ہے۔


سلطان خان نامی شخص نے یکم ستمبر کو کابل میں جمعہ خان کو کنٹینر بک کروایا تھا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے کراچی پولیس سے رابطے میں ہیں۔علاو ازیں پشاور پولیس نے کہا کہ اڈا مالک کو تفتیش میں شامل کرلیا گیا ہے جبکہ لاش کی شناخت اور ڈرم بک کرنے والے کی گرفتاری کے لیے کراچی پولیس سے بھی رابطے میں ہیں۔ دوسری جانب اس معاملے کی مزید تفصیلات سامنے آ گئی ہیں جس کے مطابق برآمدکی جانے والی لاش کراچی کے علاقہ سچل سے اغوا کیے جانے والے 20 سالہ نوجوان کی ہے،یکم ستمبر کو 20 سالہ نوجوان عمر فاروق اچانک لا پتہ ہو گیا تھا۔

گذشتہ روز پشاور کے حساس ادارے کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کی گئی۔ کارروائی ٹیکنیکل بنیادوں اور ہیومن سورس کی بنیاد پر کی گئی۔ ٹیم کو ڈرم میں ہاتھ پیر بندھی اور منہ پر ٹیپ لگی لاش برآمد ہوئی۔ تفتیش کے دوران افغان شہری گل رحمان سے متعلق معلومات حاصل ہوئیں۔ گل رحمان عمر فاروق کا دوست تھا جو معمار کمپلیکس سہراب گوٹھ کا رہائشی تھا۔ یکم ستمبر کو گل رحمان نے عمر فاروق کو صبح فون کر کے اپنے پاس بلایا تھا۔ پولیس نے کیس کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ عمر فاروق کے اہل خانہ سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔ پولیس نے کہا کہ معاملے کی شفاف انکوائری کی جائے گی جس کے بعد مزید حقائق سامنے آنے کا بھی امکان ہے۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top