ٖ پٹرول کی قیمت ابھی بھی بہت سے ممالک سے کم ہے، وفاقی وزراء وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

پٹرول کی قیمت  ابھی بھی بہت سے ممالک سے پاکستان میں کم ہے وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس


King khan


پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر فرخ حبیب ، شوکت ترین و ہمنواوں  کا کہنا تھا خطےمیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پاکستان 17 ویں نمبر پر ہے، دیگر ملکوں کے مقابلے میں پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیتمیں اب بھی کم ہیں۔

ایک ہوتا ہے ڈھیٹ پن اور اس سے آگے جا کے آتی ہے بے شرمی اور جب بندہ بے شرمی کی حد کراس کر جائے تو اس سے آگے آتی ہے بے غیرتی جس کا کوئی علاج نہیں ہوتا ۔ 


مہنگائی سے ماری عوام پٹرول کی قیمت کا کہتی ہے تو سنگاپور، دوحہ، نیویارک کی مثال دیتے ہیں

 مہنگائی سے ماری غریب عوام بجلی کی بات کرتی ہے تو جرمنی برازیل ساؤتھ افریقہ کی مثال دیتے ہیں

بے روزگاری سے ماری عوام روزگار مانگتی ہے تو یوگنڈا کینیا اور رونڈا کی مثال دے کر بات کرتے ہیں


حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کرنے کی بجائے دور کی مثالیں سنا کر عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے اور یہ بے  انتہا  گھٹیا پن  کی مثال ہے جو ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں


مہنگے پٹرول  کی مثال جن ملکوں کے بارے میں دی جاتی ہے ہے وہاں پر لوگوں کا معیار زندگی ، روزگار ،انکم بہت اچھا ہے  اور مہنگا پیٹرول خریدتے ہیں تو گورنمنٹ ان کو صحت تعلیم تعلیم اور بنیادی ضرورتیں بھی فراہم کرتی ہے

 لیکن پاکستان میں میں پٹرول مہنگا بجلی مہنگی اور عوام ہر چیز پر ٹیکس دیتی ہے اگر آپ صابن تیل برش پیسٹ خریدیں یا زندگی میں  استعمال ہونے والی کوئی بھی چیز خریدیں آپ اس میں ٹیکس ادا کرتے ہیں لیکن اس کے بدلے میں حکومت  کچھ نہین دیتی

بلکہ جو پہلے سہولیات ملتی تھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت  بننے اور عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد وہ سہولیات بھی ختم ہوگئی ہیں 

ہسپتالوں سے غریب مریضوں  کو ادویات  ملتی تھی عمران خان نے بند کر دیں

حکومت ،ہر چیز میں ٹیکس لینے کے بعد پیٹرول مہنگا کرنے کے بعد بجلی مہنگی کرنے کے بعد اگر عوام کو صحت و تعلیم اور بنیادی سہولیات اور سیفٹی فراہم کرے تو کوئی بات نہیں

  لیکن پاکستان میں پانی کے لئے آپ نے ٹینک خود خریدنا ہے

بچوں کی اچھی تعلیم کے لیے آپ نے پرائیویٹ اسکول میں پڑھانا ہے

گلی محلے کی صفائی آپ نے خود کروانی ہے

  آپنی حفاظت  کے لیے آپ نے چوکی دار خود رکھنا ہے

جب ہم نے اتنا بھاری ٹیکس دے کر اپنے لئے سب کچھ خود کرنا ہے تو حکومت  ہمیں ترقی یافتہ ممالک کی مثال کیوں دیتی ہے کہ وہاں پر پٹرول پاکستان سے مہنگا ہے


آپ کی یاد دہانی کے لیے بتاتے جائیں کہ یہ وہی لوگ ہیں جو 65 روپے لیٹر پٹرول پر احتجاج کرتے تھے،            ڈی چوک میں دھرنا دیتے تھے۔          سپریم کورٹ پر اپنی شلواریں لٹکاتے تھے اور اب جب ان کی اپنی حکومت آئی ہے تو پیٹرول 127 روپے لیٹر کرنے کے بعد آپ کو امریکہ فرانس جرمنی اور برطانیہ کی مثال دیتے ہیں ۔



+968 9057 9488 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top