ٖ ذ مہ دار کون وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

 

تحریر مسعود اعوان 

بات تو سچ ہے بات ہے رسواٸی کی 

تلہ گنگ میں ایک ماہ میں ڈکیت گینگ مبینہ طور پر ہر روز کی قریب ایک سلامی پولیس کو پیش کر رہے ہیں لیکن اگر کسی نے غور نہیں کیا تو یاد کراتا چلوں کہ چکوال میں کچھ منتخب نماٸندے بھی ہیں جو باتیں تو عوامی منتخب نماٸندہ ہونے کی کرتے ہیں لیکن ان ڈکیتیوں پر ان کی پر اسرار خاموشی بہت سے سوالات جنم لیتی ہے ۔ کوٸی ایک نماٸندہ بھی ان ڈکیتیوں پر عوام کی نماٸندگی کرنے میں کامیاب نہ رہا ۔ کسی نے اس بات کی مزمت تک نہیں کی۔۔۔۔کاش کہ وہ لوگ خواب خرگوش سے اٹھ جاٸیں۔ انصاف تو یہ تھا کہ ان ڈکیتوں کا زکر اسمبلیوں میں بھی ہوتا۔۔۔ اور آٸی جی پنجاب سے قانونی طور پر پوچھا جاتا کہ ان ڈکیتیوں کا آخر زمہ دار کون ۔۔۔۔

 خیر ہم لوگ یہ تمام باتیں لکھ رہے اور آنے والے الیکشن میں ان لوگوں سے ان معاملات پر سوال ضرور کریں گے۔۔ اور سوال کا جواب لینے کا ہم حق رکھتے ہیں۔۔۔۔ ان ڈکیتیوں کی قصوروار صرف پولیس نہیں۔۔۔ کیا حکومتی نماٸندوں نے اس بات کا نوٹس لیا اور کیا انھوں نے عوام کی ترجمانی کی۔۔۔اگر اب بھی عوام کے نماٸندوں نے اس معاملے پر عوام کی ترجمانی نہ کی تو ان شا اللہ عوام احتجاج اور عوامی نماٸندوں کا الیکشن میں باٸی کاٹ کا آپشن محفوظ رکھتے ہیں کوئی ایسا دن نہیں جس دن کوئی واردات نہ ہوئی ہو ایک ماہ میں اگر جرائم کی گنتی کی جائے تو گنتے گنتے آپ بھول جائے گے نہ صرف یہ ہی بلکہ اس ہی ایریا میں ڈاکوں راج قائم رہتا ہیں ایک دن کچہری چوک پے ایک ٹینٹ سروس کی چوری ہوتی ہیں تو دوسرے دن تلہ گنگ نیو لاری آڈہ پر ایک دوکان کی چوری ہوجاتی ہے اور اگلی رات مدنی چوک سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل سوار سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا جاتا ہے۔

 کیا ڈاکوں کو پولیس کا خوف تک نہیں رہا اور ہمارے نمائندے تبدیلی کا نعرہ لگا رہے ہیں کیا یہ ہی تبدیلی ہے جناب اگر ایسی تبدیلی ہی لے کر آنی ہے تو نہیں چاہئے ایسی تبدیلی جس نے غریب کےمنہ سے نوالہ چھین لیا نہ ہی اس کی جان محفوظ رہی اور نہ ہی مال تاجر برداری پہلے ہی کرونا وائرس کی وجہ سے معاشی استحکام کا شکار تھی کہ اب چوری ڈکیتی نے اس کی پریشانی میں مزید اضافہ کردیا ڈی پی او صاحب سب سے پہلے میری آپ سے التماس ہے کہ تحصیل تلہ گنگ بہت بڑی ہے جس کی نسبت  تھانہ جات میں پولیس اہلکار کم ہے اور دوسرا یہ جو موجود ہے وہ ہوٹل کی چائے کہ مزے اور گپ شپ کی لذت لے کر ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہے اور موجودہ صورت حال کے پیش نظر سیو سٹی پروجیکٹ کی تکمیل بہت ضروی ہے جناب اس ماہ کی کرائم رپورٹ چیک کرے اور پچھلے دس سال کا موازنہ کرے شائد آپ کو فرق سمجھ آجائے گا کہ کتنی تیزی سے تلہ گنگ میں کرائم میں اضافہ ہوا ہیں جو کہ واقعی ایک قابل غور امر ہے دعا ہیں کہ اللّٰہ ملک پاکستان اور میرے شہر تلہ گنگ کو امن کا گوارہ بنا دے آمین

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top