ٖ عوام کا قصور وار کون ؟ وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

 

محسن قیوم شیخ

ہم کہاں جائیں کس سے فریاد کریں ضلع تلہ گنگ کا لالی پاپ وزیر اعظم نواز شریف دے گیے پھر چوہدری پرویز الٰہی نے ضلع تلہ گنگ کا لالی پاب بیچا پھر سردار ممتاز خان ضلع کا نوٹیفکیشن لے آئے پھر رہی سہی کسر صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے لاوہ میں تقریر کے دوران ضلع تلہ گنگ کا چورن بیچا پھر اسی دوران  ایک بیان میں یہ کہہ دیا کہ ضلع تلہ گنگ بنا بہت مشکل ہے ہمارے پاس کچھ نہیں پھر ملک یاسر پاتوالی ڈھول لے کر تلہ گنگ پہنچ گئے ۔

 سچ کہوں تو اس عوام کے ساتھ سوائے مذاق کے کچھ نہیں ہوا سی پیک ہمارے حکمرانوں کی بے حسی کی وجہ سے ہمارا ہاتھوں سے نکل گیا اب یہ کہہ کر کہ تلہ گنگ میانوالی روڈ ڈبل نہیں ہو سکتا کیونکہ سی پیک کھلنے والا ہے اور ٹریفک وہاں منتقل ہو جاءے گی یہ کہاں کا انصاف ہے جناب والا تو وہ لمبے لمبے ہاتھ اور وزیر اعلی کی تقریر میں ڈبل روڈ کے ڈھول اور بیانات اور روز آنے والے ڈبل روڈ کے نوٹیفکیشن جاری کرنا اور ہر بات پر ڈبل روڈ کا کریڈٹ لینا بس یہی کام تھا اب تو ڈبل روڈ کی کہانی ہی ختم ہو چکی ہے اب کون سا چورن بگے گا ہمیں ایسے بے حس حکمران ملیں ہیں جنہوں نے سی پیک ہو ، ضلع تلہ گنگ ہو ، یا بلکسر میانوالی روڈ ہو سب نے عوام کو ہی لالی پاپ دییے ہیں۔

 ان میں ن لیگ ، ق لیگ اور تحریک انصاف برابر کی شریک ہیں لیکن سب ہو سکتا تھا اگر چوہدری پرویز الٰہی چاہتے تو اگر وہ تحریک انصاف سے حلقہ این اے 65 کی عوام کیلے ناراض ہوتے تو سب کچھ ممکن تھا لیکن انہیں تو چوہدری مونس الٰہی کی وزارت چاہیے تھی اور مقدمات ختم کرانے تھے یہاں تلہ گنگ تو وہ پکنک منانے آتے ہیں عوام بھی ہوش کے ناخن لیں آور بلدیاتی الیکشن میں نالی گلی کی سیاست سے الگ ہو کر اجتماعی طور پر سوچیں کب تک یہ سیاسی ہمیں ہانک کر ن لیگ ق لیگ اور تحریک انصاف میں لے جاتے رہیں گے اپنے حق کیلے آواز ضرور اٹھاؤ ہمیں ایسے نمایندے بھی نہیں چاہیے جو وقت ضرورت پڑنے پر اپکو ابا بنا لیں اور اپکو ضرورت پڑے تو فون تک نہ اٹھائیں زرا سوچیئے

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top