وائی فائی کی ایجاد نے تو گویا دنیا کا نقشہ ہی بدل دیا اور اب وائی فائی ہماری روزمرہ کی زندگی کا اہم حصہ بن چکا ہے۔
آپ کسی کے گھر مہمان جائیں یا کوئی مہمان آپ کے گھر آئے تو اس کا آپ سے پہلا سوال یہی ہوتا ہے کہ ’ وائی فائی کا پاس ورڈ کیا ہے؟‘وائی فائ کی اسی بڑھتی ہوئی طلب کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹیکنالوجی کمپنیاں اپنی پراڈکٹ اور سروسز میں وائی فائی 7 شامل کرنے پر پہلے ہی کام کر رہی ہیں۔اس وقت دنیا بھر میں وائی فائی 6 اسٹینڈرڈ کام کر رہا ہے لیکن ٹیک کمپنیاں وائی فائی کے ذریعے ڈیٹا ٹرانسمیشن کی رفتار کو مزید تیز کرنے کے لیے ایک نئے معیار پر کام کر رہی ہیں۔ جسے 802.11be کا نام دیا گیا ہے۔یہ اسٹینڈرڈ ایکسٹریملی ہائی تھرو پُٹ (ای ایچ ٹی) کی بدولت ہائی اسپیڈ ڈیٹا کے ساتھ ایپس کو ریئل ٹائم میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔
اس وقت استعمال ہونے والے وائی فائی 6 کا موجودہ اسٹینڈرڈ بیش تر راؤٹرز میں 9 اعشاریہ 6 گیگابٹس فی سیکنڈ تک ڈیٹا ٹرانسفر کی رفتار کو سپورٹ کرتا ہے۔ جب کہ وائی فائی 6 میں یہ رفتار 3 اعشاریہ 5 جی بی فی سیکنڈ تھی۔ جب کہ وائی فائی 6 اسٹینڈرڈ کی بنیاد پر بننے والا وائی فائی 6ای 6 گیگا ہرٹز اسپیکٹرم کو سپورٹ کرتا ہے۔ اگرچہ آئی ای ای ای گروپ کی جانب سے وائی فائی 7 کے اسٹینڈرڈ کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی ہے تاہم اس کے بارے میں کچھ معلومات منظر عام پر آچکی ہیں۔
وائی فائی 6 میں ڈیٹا ٹرانسفر کی رفتار 9.6 جی بی فی سیکنڈ جب کہ وائی فائی 7 میں 46 جی بی فی سیکنڈ ہوگی۔ چینل بینڈ ودتھ میں وائی فائی 6 کی 160 میگا ہرٹز اور 7 میں یہ 320 میگا ہرٹز تک ہوسکتی ہے۔
وائی فائی 6 میں فل بینڈ ودتھ چینلز کی تعداد 7 اور وائی فائی 7 میں 6 ہوگی جب کہ ڈیٹا ٹرانسمیشن کی رفتار وائی فائی 6 میں 1024 کیو اے ایم ( کوآڈریٹر ایمپلٹیوڈ موڈیولیشن، ٹیلی کمیونیکشن میں میں ڈیٹا منتقلی کے لیے ڈیجیٹیل ماڈیولیشن کی ایک قسم) اور وائے فائی 7 میں 4096 کیو اے ایم تک ہوگی۔مزید برآں وائی فائی 7 اسٹینڈرڈ 5.925 گیگا ہرٹز اور 7.125 گیگا ہرٹز اسپیکٹرم کے درمیان کام کرے گا۔ جس کامطلب ہے کہ جتنی بلند فریکوئنسی کی بینڈ ودتھ ہوگی تو مختلف ڈیوائسز پر ڈیٹا کی رفتار بھی اتنی ہی تیز ہوگی۔نظریاتی طور پر وائی فائی 7 کی ڈیٹا منتقلی کی رفتار 46 گیگا بٹ فی سیکنڈ ہے، لیکن حقیقت میں یہ تقریبا 40 جی بی پی ایس کی رفتار فراہم کرے گا۔
تیکنیکی طور یہ سمجھ لیں کہ اس رفتار سے آپ بلیو رے معیار کی 25 جی بی سائز کی فلم کو محض چند سیکنڈ میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.