میانوالی: محلہ نورپورہ میں 7 دن کی معصوم بچی کو سفاک باپ نے پسٹل سے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
ضلع میانوالی کے محلہ نورپورہ میں سفاک باپ شاہزیب نے غصے میں آکر اپنی 7 دن کی معصوم بچی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔
ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے بتایا کہ اسپتال ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ظالم باپ شاہزیب کو غصہ تھا کہ بیٹی کیوں پیدا ہوئی اور غصے پر قابو نہ رکھتے ہوئے بچی کی پیدائش کے 7 دن بعد اسے قتل کرنے کا قدم اٹھایا۔
دوسری جانب ڈی پی او میانوالی اسمعیل الرحمن کھاڑک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچ گئے اور سفاک ملزم کی جلدازجلد گرفتاری کا حکم دیا۔
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.