ٖ معروف صحافی راجہ افتخار احمدعوامی اتحاد میڈیا کونسل کے نائب صدر مقرر وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

 

چکوال (بیورورپورٹ) چکوال سے تعلق رکھنے والے معروف صحافی راجہ افتخار احمد کو عوامی اتحاد میڈیا کونسل رجسٹرڈ پاکستان کا سینئر نائب صدر پاکستان مقرر کر دیا گیا دوست احباب کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری

تفصیلات کے مطابق

چکوال کے معروف صحافی و بیوروچیف روزنامہ جہاں اسلام آباد راجہ افتخار احمد کو عوامی اتحاد میڈیا کونسل رجسٹرڈ پاکستان کا سینئر نائب صدر مقرر کر دیا گیا 

راجہ افتخار احمد اس سے قبل ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل میں صدر پنجاب کی زمہ داریاں ادا کرتے رہے ہیں 

اس موقع پر راجہ افتخار احمد نے عوامی اتحاد میڈیا کونسل رجسٹرڈ کی قیادت جس میں ڈاکٹر زاہد عباس چوہدری صدر پاکستان مہر نعیم سلطانی چیئرمین پاکستان مہر اقبال صدر پنجاب حمزہ مقبول بھٹی انفارمیشن سیکرٹری پاکستان اور دیگر تمام عہدیداران و ممبران کا شکریہ ادا کیا اور اپنے بیان میں کہا کہ ان شاءاللہ عوامی اتحاد میڈیا کونسل رجسٹرڈ کو صحافیوں کے حقوق کی حقیقی معنوں میں ضامن تنظیم بنانے میں اپنا بھرپور صحافتی کردار ادا کروں گا اور عوامی اتحاد میڈیا کونسل پاکستان بھر میں  کسی صحافی بھائی کے ساتھ ظلم جبر تشدد کی صورت میں اس کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہو گی 

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بھر میں جتنا ظلم اور تشدد صحافیوں پر موجود حکومت میں ہو رہا ہے اتنا شاہد ڈکٹیٹروں کے ادوارِ میں بھی نہ ہوا ہو اور آج بھی مختلف کالے قوانین بنا کر صحافت اور صحافیوں کو دبانے کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ صحافت کے کندھوں پر سوار ہو کر اقتدار میں آنے والے سیاستدان اقتدار ملنے کے بعد یکسر بدل جاتے ہیں اور پھر انہیں آزادی صحافت ایک آنکھ نہیں بھاتی 

 مگر ان شاءاللہ ہم دیگر صحافتی تنظیموں سے ملکر صحافیوں کے حقوق کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائے گے

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top