ڈھڈیال (وائس آف چکوال)الائیڈ سکول سسٹم ڈھڈیال کیمپس کی سالانہ تقسیم انعامات کی رنگارنگ تقریب لاثانی میرج ہال ڈھڈیال میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن چکوال کی رہنما و سابق ایم پی اے بیگم عفت لیاقت علی خان اورسابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید بیگ تھے مہمان خصوصی کا تقریب میں پہنچنے پر سکول کے بچوں نے پھول کی پتیاں نچھاور کرکے بھرپور استقبال کیا.
پروگرام کی کمپیرنگ معروف سماجی شخصیت سفیر حسین ماجد نے کی جو کہ خاص توجہ کا محور رہی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور مہمان خصوصی سابق ایم پی اے بیگم عفت لیاقت علی خان اور وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید بیگ نے سکول کی مختلف کلاسز کے طلباء وطالبات میں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے بچوں نے مختلف موضوعات پر ملی نغمے اور اور مختلف ٹیبلو پیش کئے جن میں خاص طور پر کوڈ 19 پر بنایا گیا ٹیبلو اور وطن سے محبت پر بنایا گیا شامل تھے ۔
جسمانی صحت پر بنائے گیا ٹیبلو قابل دید تھا جس پر حاضرین بچوں کو داد دیے بغیر نہ رہ سکے اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید بیگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ الائیڈ سکول ڈھڈیال کیمپس جس طرح ڈھڈیال اور علاقے کے بچوں کے مستقبل کے لیے کوشاں ہے اس کی مثال نہیں ملتی اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ بچے پاکستان کا روشن مستقبل ہیں اور آنے والا مستقبل ان بچوں کا ہے جبکہ سکول کے سی ای او مشتاق حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ساتویں سالانہ تقریب اس کو منعقد کروانے کا مقصد ہونہار بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ نہ صرف تعلیمی میدان میں بلکہ آگے چل کر عملی میدان میں بھی یہ بچے اپنا مقام حاصل کر سکیں ۔
اس موقع پر بچوں اور سکول سٹاف میں مختلف اور منفرد انداز کے ایوارڈ بھی تقسیم کئے گئے بچوں نے پاکستان کے کلچر کو بڑی خوبصورتی سے پیش کیا اور تقریب کے اختتام پر سکول انتظامیہ کی طرف سے بچوں کے والدین اور تمام معزز مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.