ٖ سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کا فری میڈیکل کیمپ رورل ہیلتھ سنٹر دلہہ کا دورہ وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

 

ڈھڈیال (وائس آف چکوال) رہنما پاکستان تحریک انصاف ، ممبر قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے فری میڈیکل کیمپ رورل ہیلتھ سنٹر دلہہ کا وزٹ کیا


اس موقع پر انکے ہمراہ چوہدری مقصود احمد نیلہ ، سی او ہیلتھ مختار سرور نیازی ، ڈی ایم او عطااللہ ، ڈی ایچ او ڈاکٹر انجم قدیر اور روالپنڈی سے آے ڈاکٹر عمر کی ٹیم موجود تھی فری میڈیکل کیمپ رورل ہیلتھ سنٹر دلہہ پر مختلف کاونٹر بناے گے جن پر مریض کثیر تعداد میں موجود ہیں فری میڈیکل کیمپ میں چائلڈ سپیشلسٹ ، گائنی ، آئی،آرتھو پیڈک ، سرجری ، ریڈیالوجی سمیت مختلف  شعبوں کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز نے شرکت کی جنھوں نے علاقہ بھر کے دور دراز مقامات سے آئے ہوئے مریضوں کو چیک اپ اور ادویات کی سہولت مفت فراہم کی ۔ علاوہ ازیں میڈیکل کیمپ میں آئے ہوئے مریضوں کو لیبارٹری  ٹیسٹوں ، ای سی جی اور الٹراساؤنڈ کی سہولیات بھی مفت فراہم کی گئیں


 رہنما پاکستان تحریک انصاف ، ممبر قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کا کہنا تھا فری میڈیکل کمپوں کے ذریعے عوام کو علاج معالجہ فراہم کرنا اور صحت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا  اولین ترجیح ہے تاکہ دکھی اور بے سہارا انسانیت نہ صرف اپنی صحت و سلامتی سے استعفادہ حاصل کر سکے بلکہ پھیلی ہوئی وبائی بیماریوں سے نجات اور مستقبل میں انکے تدارک کی حفاظتی پیش بندی بھی ممکن بنا سکے

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top