ٖ پولیو کے خلاف سال رواں کا دوسرا پانچ روزہ راؤنڈ شروع ہوگیا وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام


 

چکوال ۔ انسدادِ پولیو کی قومی مہم کے تحت ضلع میں پولیو کے خلاف  سال رواں کا دوسرا  پانچ روزہ راؤنڈ شروع ہوگیا ہے جس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ویکسی نیشن کاؤنٹر پر بچوں کو حفاظتی ویکسین کے قطرے پلا کر کیا۔ 

اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف ورک ،  ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر مختار سرور خان نیازی ،ڈی ایم ایس ڈاکٹر صدام،ڈاکٹر رفتار،ڈاکٹر ارسلان و دیگر ڈاکٹرز بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے افتتاح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسدادِ پولیو کی قومی مہم نونہالان قوم کو صحت مندانہ اور محفوظ مستقبل دینے کی ضمانت ہے اور اس مہم کی کامیابی کے لئے ہر حفاظتی ویکسی نیشن راؤنڈ میں والدین کا تعاون اشد ضروری ہے۔ 

انہوں نے بچوں کے والدین کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ بچوں کو محفوظ مستقبل دینے کے لئے کامل احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور اپنے پانچ سال تک عمر کے تمام  بچوں کو محکمہ صحت کی ٹیموں سے حفاظتی ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ وہ عمر بھر کی معذوری سے بچ سکیں۔ 

یاد رہے کہ پولیو کے خلاف حفاظتی ویکسی نیشن کا یہ پانچ روزہ راؤنڈ 27 مئی تک جاری رہے گا جس کے دوران ضلع میں پانچ سال تک عمر کے تقریباً اڑھائی لاکھ بچوں کو حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے اور اس مقصد کے لئے محکمہ صحت نے ضلع بھر میں موبائل ، فکسڈ اور ٹرانزٹ کی درجہ بندی پر مشتمل مجموعی طور پر 1284 ویکسی نیشن ٹیمیں تعینات کر رکھی ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے متعلقہ انتظامی افسران کو تاکید کی کہ پولیو کے خلاف ویکسی نیشن راؤنڈ کے دوران بچوں کی حفاظتی ویکسی نیشن کے سو فیصد اہداف مکمل کئے جائیں 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top