ڈھڈیال کے نواحی قصبہ فم کسر میں منشیات فروشوں کے خلاف مقامی افراد کی طرف سے بڑے پیمانے پر مہم شروع کر دی گئی، سیاسی شخصیات نے بھی منشیات فروشوں کے خلاف اس مہم کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈھڈیال کے علاقہ قصبہ فم کسر میں عرصہ دراز سے منشیات فروشی کا دھندہ نہ صرف عروج پر کے بلکہ دور دراز سے منشیات لینے والے اس قصبہ کا رخ کرتے ہیں جبکہ مقامی منشیات فروشوں کے خلاف متعدد مرتبہ منشیات فروشی کے مقدمات بھی درج ہو چکے ہیں لیکن اس کے باوجود منشیات فروشی کے اس نیٹ ورک کو توڑا نہیں جا سکا۔
حال ہی میں منشیات فروشی کے اس نیٹ ورک کو توڑنے اور معاشرے سے اس لعنت کو ختم کرنے کے لیے اہلیان قصبہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک خصوصی منشیات مکاؤ مہم شروع کی ہے،
ذدائع نے بتایا ہے کہ منشیات کے خلاف اس مہم میں قصبہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے جبکہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقامی پولیس نے بھی اس حوالے سے مکمل تعاون کا وعدہ کیا ہے۔
اسی حوالے سے اہلیان قصبہ کی خاص شخصیات کا ایک بڑا اکٹھ فدا حسین سابق جنرل کونسلر پاکستان تحریک انصاف اور چوہدری سلیم رضا سابق ممبر ضلع کونسل کی رہائش گاہوں پر ہوا جس میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور آواز اٹھانے کے علاوہ عملی اقدامات کرنے پر بھی شرکاء نے اتفاق کیا، جبکہ ڈی پی او چکوال اور ڈپٹی کمشنر چکوال سے بھی اہلیان قصبہ نے اس حوالے سے خصوصی تعاون کی اپیل کی ہے۔
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.