علی خان _
وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے جیو نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل صرف ڈرامے بازی کر رہے ان پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان ہمیشہ کی طرح جھوٹ بول رہے ہیں کہ جنسی ذیادتی ہوئی ہے، اگر یہ سمجھتے ہیں کہ کسی نےکوئی ذیادتی کی ہے تو اُس کے خلاف درخواست دیں۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں نے پمز اسپتال یا ریڈزون پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو قانونی کارروائی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو معلوم ہے توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کا فیصلہ آنے والا ہے اس لیے وہ جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔
اور شہباز گل کو ایک مہرہ بنا کر سوشل میڈیا اور میڈیا پر واویلا کر رہے ہیں تاکہ کہ میڈیا اور سوشل میڈیا شہباز گل کی طرف موو ہو اور عوام عمران خان کی چوریاں فارن فنڈنگ توشہ خانہ صفائی کرپشن سب بھول جائیں آئی
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.