ڈھڈیال(نامہ نگار)ڈھڈیال میں ختم نبوت کانفرنس میں علماء کرام نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسئلہ ختم نبوت اور استحکام پاکستان لازم ملزوم ۔ہیں آئین پاکستان اور نظریہ اسلام میں قادیانی غیر مسلم ہیں ضلع چکوال کی حدود میں مرزائیوں کی منفی سرگرمیاں عروج پر ہیں ۔
جمعیت اشاعت التوحید والسنہ کےنوجوانان کے زیر اہتمام مرکزی عید گاہ ڈھڈیال میں ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوئی اس موقع پر حضرت مولانا اشرف علی امیر جمعیت اشاعت التوحید والسنہ پنجاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ مختلف مقامات پر قادیانی بیش قیمت ادا کر کے زمینں خرید رہے ہیں جو کہ مستقبل میں کسی بڑے سانحہ کا پیش خیمہ ثابت ثابت ہوسکتا ہے یہ اجتماع اسکی پرزور مذمت کرتا ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ فی الفور نوٹس لیا جائے تاکہ قادیانیوں کی منفی سرگرمیوں کا سدباب کیا جا سکے۔
اس موقع پر مولانا محمد عطاء اللہ بندیالوی مفتی امیر عبداللہ محمد افضل شاکر حضرت مولانا مفتی نعیم الرحمن ملک حضرت مولانا انعام اللہ خان قاری شیر محمد ارشد حضرت مولانا شیر محمد عثمانی حافظ مولانا محمد اختر حضرت مولانا اللہ بخش صدیقی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر عوام کا جم غفیر موجود تھا اس موقع پر کئ قراردادیں منظور کی گئی ہے جن میں ٹرانس جنیڈر بل واپسی مرزائیوں کی منفی سرگرمیاں روکی جائے
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں