ٖ ملک عبدالحفیظ انجم کو وزیر اعلیٰ کمپلینٹ سیل ضلع چکوال کا انچارج مقرر ہونے پرمبارکباد وائس آف چکوال (VOC)


ڈھڈیال ( آصف علی نائیک)  مسلم لیگ (ق) ڈھڈیال کے رہنما حاجی منظور حسین نے مسلم لیگ (ق)  تحصیل چکوال کے صدر متحرک نوجوان راہنما ملک عبدالحفیظ انجم کو وزیر اعلیٰ کمپلینٹ سیل ضلع چکوال کا انچارج مقرر ہونے پر انہیں دلی مبارک باد پیش کی ہے اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار  کیا ہے۔

 حاجی منظور حسین نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے ایک انتھک ورکر کو عزت سے نوازا ہے  حفیظ انجم کا کمپلینٹ سیل کا انچارج بننے سے عام ورکر انتہائی خوش ہے کیونکہ ان کو امید ہے کہ انکے کام اب کسی رکاوٹ پیدا ہوئے بغیر ممکن ہوسکیں گے حاجی منظور حسین نے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کابھی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ہر موقع پر اپنے جانثاروں کا خیال رکھا ہے 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top