ٖ مودی کو ’گجرات کا قصائی‘ کہنے پر بلاول کے سر کی قیمت مقرر وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

 

انڈیا کی ریاست اتر پردیش میں حکمران جماعت بی جے پی کے ایک مقامی رہنما نے اعلان کیا ہے کہ وہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا سر قلم کرنے والے کو دو کروڑ روپے کا انعام دے گا۔

ضلع باغپت کلکٹریٹ کے سامنے ایک احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ضلع پنچایت کے رکن مانوپال بنسل نے کہا کہ ’میں اعلان کرتا ہوں کہ جو اس وزیر بلاول بھٹو کا سر دھڑ سے جدا کرے گا، 2 کروڑ کا انعام میں دوں گا‘۔


ان کی تقریر کی ویڈیو ان کے ویریفائیڈ فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس پر پوسٹ کی گئی ہے۔

ان کا یہ بیان وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں اقوام متحدہ میں تبصرے کے بعد آیا ہے۔

بی جے پی نے امریکہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں بلاول بھٹو کے تبصرے کے خلاف ہفتہ کو ملک گیر احتجاج کی کال دی تھی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ’اسامہ بن لادن مر چکا ہے لیکن ’گجرات کا قصائی‘ آج انڈیا کا وزیر اعظم بن کر بیٹھا ہے‘۔


انڈیا کی حکومت نے بلاول بھٹو کے اس بیان کو غیر مہذب قرار دیا ہے۔ تاہم بلاول بھٹو اپنے متنازعہ بیان کو درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے وہی کہا جو تاریخ میں درج ہے۔


خبر رساں ایجنسی بلومبرگ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میں ایک تاریخی حقیقت کے بارے میں بات کر رہا تھا، میں نے جو الفاظ استعمال کیے وہ میرے الفاظ نہیں تھے، میں نے وہ الفاظ نہیں بنائے، میں نے خود مودی کے لیے ’گجرات کا قصائی‘ کے الفاظ استعمال نہیں کیا،

گجرات فسادات کے بعد خود انڈیا کے مسلمانوں نے ان کے لیے یہ لفظ استعمال کیا۔ میرے خیال میں میں نے ایک تاریخی حقیقت کو دہرایا ہے، لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ تاریخی حقیقت کو دہرانا ذاتی حملہ ہے‘۔

انہوں نے بی جے پی رکن کی طرف سے دی گئی دھمکی کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا ’اگر میں کسی اور کا حوالہ دوں، اور ایک تاریخی حقیقت کے بارے میں بات کروں جسے مسٹر مودی چاہیں گے کہ ہم بھول جائیں، تو اس کا ردعمل قتل کرنے کی دھمکی نہیں ہونا چاہیے۔‘


بلومرگ کے مطابق بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ انہیں دی گئی ’موت کی دھمکی‘ ایک حد پار کرنا تھا۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top