![]() |
(زاٸد کرایہ وصولی کی شکا یت پربس عملے نےمسافر کو قتل کرڈالا۔ (فائل فوٹو |
چکوال (نذرحسین عاصم)قاری منظور حسین علی پور مظفر گڑھ سے چکوال کے لیے فیملی کے ہمراہ شادی خیل بس پر سوار ہوا۔رات چار بجے بس نے یہ کہہ کر بلکسر انٹر چینج پر اتار دیا کہ ہم نے پنڈی جانا ہے ایک فیملی کے لیے چکوال نہیں جا سکتے۔قاری منظور نے فیملی کے ہمراہ سنسان جگہ پر اترنے سے انکار کر دیا۔بس عملے نے زبردستی میاں بیوی اور بچے کو گاڑی سے نیچے اتارنے کی کو شش کی۔اس دوران قاری منظور حسین نے زاید وصول کیا گیا کرایہ مانگا جس پر عملے نے اس کے سر میں لوہے کے راڈ کے پے درپے وار کیے۔سر پر لگے زخموں کی وجہ سے قاری منظور حسین موقع پر جاں بحق ہو گیا۔مقتول اور اس کی فیملی کو سڑک پر پھینک کر بس ڈراٸیور اور عملے نے بس بھگانے کی کوشش کی جسے بس میں موجود دیگر مسافروں نے ناکام بنا دیا۔
پولیس چوکی بلکسر نے بس قبضے میں لے کر عملے کا لاک اپ میں بند کر دیا اور مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو روانہ کر دی۔مقتول کے لواحقین کا وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب سے انصاف کا مطالبہ
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں