چکوال(شفیق ملک) قصبہ کرسال تھانہ نیلہ کے علاقے میں 30ہزار مالیت کے درخت کاٹنے پر 6افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ثقلین مہدی ولد مہدی حسن ساکن اسلام آباد نے تحریری درخواست دی کہ ا سکی زمین خسرات نمبر3324/3307 موضع کرسال میں سے ملزمان عدیل، شکیل پسران نور خان، امیر خان ولد نو رخان، ارشد ولد مہر خان، مرزاخان ولد احمد خان ساکن کرسال، ٹھیکیدار ممتاز علی ساکن نین سکھ نے تقریبا6 درخت پھلائی کے مالیتی تقریباً30ہزار روپے کاٹ لیے۔ زمین کو بھی کافی نقصان پہنچایا۔ اے ایس آئی ناصر محمود نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
-------------------------------------------------
|
---|
نوٹ: ادارےکا کسی بھی تحریر یا کمنٹ سے متفق ہونا ضروری نہیں۔نیز ادارہ کسی بھی شخصیت ، گروپ یا ڈیپارٹمنٹ کے خلاف کوئی جذبات نہیں رکھتا اور تمام اشاعت بے غرض ہوکرصرف اورصرف محترم قارئین کی معلومات کے لئے کی جاتی ہیں۔اگرکسی خبر میں حقیقت نہ ہوتو اپنے کمنٹ دے کریا ای میل کے ذریعے ادارہ کو فوراً مطلع کریں ۔ منجانب: ایڈمین وائس آف چکوال
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں