ٖ چوآسیدنشاہ:اسلحہ کی نوک پر تیس ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا وائس آف چکوال (VOC)

چوآسیدنشاہ (شفیق ملک) چوآسیدنشاہ میں اسلحہ کی نوک پر تیس ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ عمران جاوید ولد جاوید اختر سکنہ ڈنڈوت نے درخواست دی کہ وہ ہمراہ معہ سجاد حسین اپنی سوزوکی پر چکوال سودا سلف لینے جا رہے تھے جب منہالہ موڑ پہنچے تو اچانک تین نامعلوم اشخاص سامنے آگئے اور اسلحہ کی نوک پر 30ہزار روپے نقدی  اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ سب انسپکٹر تنویر اسلم نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

-------------------------------------------------
نوٹ: ادارےکا کسی بھی تحریر   یا کمنٹ سے متفق ہونا ضروری نہیں۔نیز ادارہ کسی بھی  شخصیت  ، گروپ یا ڈیپارٹمنٹ کے خلاف کوئی جذبات نہیں رکھتا اور تمام اشاعت  بے غرض ہوکرصرف اورصرف محترم قارئین کی معلومات کے لئے کی جاتی ہیں۔اگرکسی خبر میں حقیقت نہ ہوتو اپنے کمنٹ دے کریا ای میل کے ذریعے ادارہ کو   فوراً مطلع کریں ۔ منجانب: ایڈمین وائس آف چکوال

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top