چکوال(شفیق ملک) ڈھوک سیال تھانہ صدر چکوال کے علاقے میں دو افراد کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ ظہور احمد عرف عمران ولد محمد اشرف ساکن ڈھوک میکن نے تحریری درخواست دی کہ وہ اپنے دوست بابر منیر ولد منیر حسین ساکن ڈھوک سیال کو اپنے موٹرسائیکل ہنڈا125 پر واپس چھوڑنے کیلئے گیا جب واپس آرہا تھا تو دھرابی ڈیم کی طرف سے کیری ڈبہ نمبری LEA 3673 آیا جس میں ملزمان مسمیان ظہور احمد ولد منظور حسین مسلح پسٹل تیس بور، سعادت علی ولد ساجد محمود مسلح پسٹل تیس بور سکنائے دیہہ آگئے ۔ ہر دو ملزمان نے بانیت قتل سیدھے فائر اس پر کیے جو اسے ٹانگوں پر لگے جو بعد میں فرار ہوگئے۔ وجہ عناد سابقہ مقدمہ بازی ہے۔ اے ایس آئی عدیل صفدر نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلا ش شروع کردی ہے۔
|
---|
-------------------------------------------------
نوٹ: ادارےکا کسی بھی تحریر یا کمنٹ سے متفق ہونا ضروری نہیں۔نیز
ادارہ کسی بھی شخصیت ، گروپ یا ڈیپارٹمنٹ کے خلاف کوئی جذبات نہیں
رکھتا اور تمام اشاعت بے غرض
ہوکرصرف اورصرف محترم قارئین کی معلومات کے لئے کی جاتی ہیں۔اگرکسی
خبر میں حقیقت نہ ہوتو فوراً اپنے کمنٹ دے کریا ای میل کے ذریعے
ادارہ کو مطلع کریں ۔ منجانب: ایڈمین وائس آف چکوال
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں