بارہ نومبر کی رات سے بلوچستان میں بارش کا اغاز ہو جاۓ گا-سندھ میں 13 نومبر کی دوپہر سے بارش کی آمد ہو گی-جنوبی پنجاب میں 14 اور 15 کو بارش ہو گی-خیبر پختون خواہ میں 14 /15 کو بارش ہو گی
نومبر 1997اور دسمبر 2008 کے بعد پہلی بار بارش کا زوردار سسٹم جموبی پاکستان تشریف لا رہا ہے- ایک ایسا مہینہ جس میں بارل کم کم دیکھنے کو ملتے ہیں اس میں پہلے شمالی پاکستان میں بارش ہوئ اب جنوبی پاکستان سندھ کراچی بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے پی کے میں بارش ہونے جا رہی ہے-
اس سسٹم کا ذمہ دار طاقت ورگرینڈ سولر منیمم- لہر دار پولر وڑٹیکس اور بحرہ بنگال میں بلبل نامی سائیکلون کی آنے والی نمی ہے
سسٹم کا زور سندھ میں 14 /15 بلوچستان 13 اور 14 جبکہ جنوبی پنجاب اورکے پی کے میں 14 /15 کو ہوگا- بلوچستان کے اکثر علاقوں میں #موسلادھار بارش ہو گی - سندھ بشمول کراچی میں اچھی بارش کی توقع کی جا رہی ہے صوبہ کے شمال مشرقی حصوں میں موسلادھار بارش ہو گی- جنوبی پنجاب میں بہاولپور راجن پور رحیم یار خان اور بہاولنگر میں اچھی بارش کی امید ہے
پنجاب :-
زیادہ زور جنوبی پنجاب پر ہو گا -ڈیرہ غازی خان ملتان راجن پور بہاولپوربہاولنگر رحیم یار خان خانپور وہاڑی میلسی بورے والا خانوار لیہ تونسہ بارش کا امکان ہے- ژالہ باری عین ممکن ہے
چولستان ،رحیم یار خان راجن پور ، بہاولپور فوڑٹ عباس ،خان پور میں ،موسلادھار ،بارش بھی ممکن ہے - مقدار مختلف علاقون میں 10 تا 30 ملی میٹر ہو سکتی ہے-
بکھر میانوالی لیہ جھنگ میں بھی بارش کا امکان ہے
لاہور موسم خشک رہے گا - بوندا باندی ممکن ہے
حافظ آباد ،فیصل آباد ،سرگودھا میاں چنوں،ساہوال اٹک ،چکوال،سیالکوٹ گجرات ،گجرانوالہ خوشاب میں موسم خشک رہے گا-
شمالی اوروسطی پنجاب بارش کا زیادہ امکان نہیں ہلکی بارش ممکن ہے
خیبر پختونخواہ ،ڈیرہ اسماعیل خان بنوں پشاور لکی مروت ٹانک پادا چنار میں درمیانے درجہ کی بارش ممکن-5 سے 15 ملی میٹر مقدار ممکن ہے-
اسلام آباد اورراولپنڈی میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے - زیادہ امکانات موجودنہیں،سسٹم کا زیادہ زور جنوبی پاکستان پر ہوگا۔
(بشکریہ :نذر حسین عاصم)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.