ٖ مسلم لیگ ن ڈھڈیال کے جنرل سیکرٹری چوہدری الطاف حسین گوندل انتقال کرگئے وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام



ڈھڈیال (ڈاکٹر زاہد عباس چوہدری)ڈھڈیال کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور مسلم لیگ ن ڈھڈیال کے جنرل سیکرٹری چوہدری (ماسٹر)  الطاف حسین گوندل کی نماز جنازہ امام بارگاہ سادات ڈھڈیال میں ادا کر دی گئی. نماز جنازہ میں سابق ایم این اے مسلم لیگ ن چکوال میجر ر طاہر اقبال,  سابق ایم پی اے مسلم لیگ ن چکوال چوہدری سلطان حیدر,  سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری خورشید بیگ, چوہدری امجد علی ایڈووکیٹ, چوہدری نثار عباس سرال اور مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی. ڈھڈیال کے مقامی صحافیوں نے بھی نمازہ جنازہ میں شرکت کی اس موقع پر مسلم لیگ ن چکوال کی قیادت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری الطاف حسین گوندل کا انتقال مسلم لیگ ن کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے اور یہ خلا کبھی پر نہیں ہو سکے گا.  مرحوم پارٹی کے لیے ایک قیمتی اثاثہ تھے.  اللہ تبارک و تعالی' مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین. 

1 Comments:

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top