ٖ پاکستان میں 10 اپریل اور دُنیا بھر میں 23 اپریل سے نئے کرونا کیسز بند ہوجائیں گے وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

ماہرِ ارضیات و ماہر ماحولیات

ماہر ارضیات و ماحولیات عطاءزیرک نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا میں کرونا وائرس اُن علاقوں میں زیادہ پھیلا جہاں سورج کی روشنی کی براہ راست رسائی نہیں تھی یا کم تھی اور اب جن ممالک میں سورج کی روشنی براہ راست پہنچ رہی ہے‘ اُن ممالک میں کرونا وباء میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔

 پاکستان میں 10 اپریل اور دنیا بھر میں 23 اپریل کے بعد کرونا وائرس کے نئے کیس بند ہوجائیں گے یا نئے مریضوں میں انتہائی کمی ہو جائے گی۔ 

عطاءزیرک نے عالمی نقشے کی مدد سے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ کرونا وائرس 30  ڈگری نارتھ آف ایکویئر پر واقع چینی شہر ووہان میں رپورٹ ہوا پھر 30 ڈگری پر ہی واقع جنوبی کوریا کے شہر ڈائیگو میں رپورٹ ہوا پھر 30 ڈگری میں ہی واقع ایرانی شہر قم میں آیا

‘ میڈرڈ ، سپین‘ اٹلی کے شہر میلان میں آیا جو 30 سے 40 ڈگری پر ہیں اور سب ٹراپک علاقے کہلاتے ہیں پھر نیو جرسی 40 ڈگری پر وائرس آیا اس طرح اب تک کرونا وائرس دنیا میں ایکوئیر کے نارتھ میں 30 سے 45 ڈگری پر واقع علاقوں میں پھیلا ہے۔

 چینی شہر ووہان میں یہ وائرس دسمبر میں اُس وقت پھیلا جب سورج اس کے بالکل دوسری طرف تھا‘ سورج ایک ماہ 10 ڈگری تک سفر کرتا ہے اب جونہی سورج اوپر آتا گیا تو سب سے پہلے چین کے علاقوں میں روشنی پڑنے سے وہاں وائرس میں کمی آئی‘ اُس کے بعد جنوبی افریقہ اور ایران میں بھی اِس کے پھیلاﺅ میں کمی ہوگئی ہے اور 50 سے 35 فیصد ریکوری ہوگئی ہے۔

 23  اپریل تک باقی علاقوں جو یورپ پر مشتمل ہیں وہ بھی اس سے کلیئر ہوجائیں گے۔ دوسری طرف جنوبی ایشیاءجن میں پاکستان ، بھارت شامل ہیں ان میں یہ وائرس چین‘ ایران وغیرہ سے آیا‘ کراچی واحد شہر ہے جو سطح سمندر کے قریب ہونے کے باعث تھوڑا مشکل تاہم باقی علاقے نسبتاً محفوظ ہیں۔

 سورج کی جدت کے باعث 10 اپریل کے بعد پاکستان اور 23 اپریل کے بعد دنیا اس وائرس سے تقریباً محفوظ ہوجائے گی ۔

بشکریہ: نذرحسین عاصم

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top