ٖ محلہ غربی چکوال میں مکینوں کا بھوک سے براحال وائس آف چکوال (VOC)

چکوال (وٹس ایپ سے)محلہ غربی چکوال کی تین گلیوں کو سیل ہوئے 16دن گزر گئے ہیں ، اس علاقے سے کورونا کے مثبت مریض 75سالہ احسن رشید میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر یہ گلیاں سیل کی گئی تھیں اور اس دوران 25لوگوں کے ٹیسٹ بھی لیے گئے تھے جن میں سے ایک خاتون کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور اس کو بھی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں زیر علاج رکھا گیا تھا۔

 چھ روز بھی اس کو بھی ٹیسٹ منفی آنے پر ہسپتال سے فارغ کردیاگیا تھا۔ احسن رشید کا ٹیسٹ ابھی تک اسلام آباد سے واپس نہیں آیا ہے جس کی وجہ سے تینوں گلیاں بدستور سیل ہیں۔ 

ان سیل گلیوں میں مکین ایک کرایہ دار غلام عباس نے ٹیلی فون کے ذریعے بتایا کہ یہاں پر چھ خاندان کرایہ کے مکانوں پر رہتے ہیں اور انہیں اس وقت راشن کی کمی کا سامنا ہے ، شروع میں تھوڑا بہت راشن دیا گیا تھا مگر ان کا کوئی پرسان حال نہیں اور وہ گزشتہ 16دنوں سے اپنے گھروں کے اندر موجود ہیں۔

 انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ کم اس کم انہیں راشن پہنچانے کا انتظام کیا جائے۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top