ٖ وزیراعظم عمران خان کی کچھ روز قبل وائرل ویڈیو کی حقیقت منظر عام پر آگئی وائس آف چکوال (VOC)

کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر یہ کلپ وائرل ہوا تھا جس سے متعلق دعویٰ کیا گیا تھا کہ عمران خان کرونا کی وبا پر رورہے ہیں اور پریشان ہیں۔

کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں کسی قسم کی آواز نہیں تھی۔ اس ویڈیو سے متعلق یہ دعویٰ کیا گیا کہ عمران خان پاکستان میں کرونا وائرس کے عذاب پر رورہے ہیں اور سخت پریشان ہیں۔ مختلف ٹی وی چینلز نے اس ویڈیو کو چلایا تو اپوزیشن کے ہاتھ ایک نئی چیز لگ گئی اور اپوزیشن نے دعویٰ کیا کہ یہ ویڈیو عمران خان نے خود بنائی ہے اور عمران خان ڈرامے بازی کررہا ہے۔

اس ویڈیو پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے طرح طرح کے تبصرے کئے، عمران خان کے بارے میں کہا کہ انہوں نے کیمرہ سامنے رکھ کر بڑی زبردست اداکاری کی ہے۔ بلاول نے بھی اس کلپ کو لیکر مذاق بنایا۔

رؤف کلاسرا نے اس ویڈیو کو جواز بناکر پورا کالم لکھ ڈالا اوراسے "بادشاہ کی اداکاری”قرار دیدیا اور اس شک کا اظہار کیا کہ عوام کی ہمدردیاں سمیٹنے کیلئے یہ کلپ جان بوجھ کر لیک کیا گیا۔رؤف کلاسر انے سوال کیا تھا کہ بحران کے دنوں میں ایک لیڈر کا رویہ کیسا ہونا چاہیے، اور کیا ایک لیڈر کو عوام کی ہمدردیاں سمیٹنے کے لیے رونا چاہیے؟

اس کلپ پر رؤف کلاسرا نے اپنے کالم میں وزیراعظم عمران خان کے خوب لتے لئے تھے اور کہا تھا کہ عوام کو اپنے جیسا عام بندہ حکمران نہیں چاہیے،جو ان کی طرح مسائل پر روتا ہو یا رونے کی اداکاری کرتا ہو۔

لیکن اب اس کلپ کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔ یہ کلپ غالبا الیکشن سے پہلے کا ہے۔ اس کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ محمود قریشی تقریر کررہے ہیں اور عمران خان شاید بور ہو رہے ہیں یا تھکاوٹ محسوس کررہے ہیں۔ اس کلپ میں شاہ محمود قریشی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top