
دنیا بھر کی طرح اٹلی بھی کرونا وائرس سے شدید متاثر ہوا تاہم اب وہاں یومیہ اموات میں کمی آرہی ہے۔ لیکن اٹلی میں اب بھی لاک ڈاؤن برقرار ہے۔ اور جو اس لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کررہاہے اسے ڈرانے کا بھی انتظام کرلیا گیا ہے۔
اٹلی کے ایک صوبے میسنا کے میئر نے لوگوں کو گھروں میں رکھنے کیلئے ڈرون کا سہارا لے لیا اب جو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرر رہاہے اسے ڈرون ڈرانے آجاتا ہے۔ اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کے احکامات دیتا ہے۔
میسنا کے میئر کیٹینو ڈی لیوکا کو ڈرون کے اسپیکر سے چیختے اور چلاتے ڈانٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اتنا ہی نہیں دیگر افراد بھی اور ڈرون آپریٹر بھی غیر ضروری نکلنے والوں کو خوب ڈانٹ رہے ہیں۔ اور کہہ رہے ہیں کرونا سے بچنا ہے تو گھروں میں رہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ڈرون باہر گھومتے دو نوجوانوں کے پیچھے اڑ رہا ہے اور انہیں سختی سے گھر میں رہنے کی تلقین کررہا ہے۔اٹلی کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ یورپی ملک ہے۔ ایک وقت ایسا بھی تھا کہ اٹلی میں کرونا سے روزانہ کی بنیاد پر ریکارڈ ہلاکتیں سامنے آرہیں تھی۔ لیکن اب صورتحال قدرے بہتر ہے۔ اٹلی میں اس وقت ڈیڑھ لاکھ سے زاید افراد متاثر اور انیس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔۔
اسپین میں بھی لوگوں کو خبردار کرنے کیلئے ڈرون کے استعمال کرنے کی اطلاعات ہیں جبکہ دنیا بھر میں عوام کو گھروں تک محدود رکھنے، لاک ڈاؤن اور کرفیو پر عملدرآمد کرانے کیلئے حکومت کی جانب سے مزید اقدامات کئے جارہے ہیں۔۔ انڈونیشیا میں عوام کو مزید پابند کرنے کیلئے انوکھا طریقہ اپنایا گیا ہے،
انڈونیشیا کے صوبے جاوا میں سڑکوں پر گشت کرتے لوگوں کو خوفزدہ کرنے کے لئے رضاکار کفن پہنے گلیوں اور محلوں میں گھوم رہے ہیں، جنہیں دیکھتے ہی باہر نکلنے والے افراد ڈر کر بھاگ رہے ہیں۔۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
انڈونیشیا میں کرونا وائرس سے4،241 افراد متاثر اور 373 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں