ٖ جلیانوالا باغ کےقتل عام کی آج برسی وائس آف چکوال (VOC)

ہندوستان کی تاریخ کے سب سے سیاہ دنوں میں سے ایک، جلیانوالا باغ کا قتل عام ہے ، جس کی آج برسی ہے۔ 13 اپریل 1919 کو بریگیڈیئر جنرل ریگنالڈ ڈائر نے امرتسر کے جلیانوالا باغ میں بیساکھی کے موقع پر جمع ہزاروں نہتے ہندوستانیوں پر اندھا دھند گولیاں چلوا دی تھیں۔ اس بھیڑ میں خواتین اور بچے بھی تھے۔ یہ افراد بیساکھی کے میلے میں شریک تھے جو پنجابیوں کا ثقافتی اور مذہبی اہمیت کا تہوار ہے۔

اس سانحے میں برطانوی حکومت کے مطابق 379 ہندوستانی مارے گئے تھے،  1200 زخمی جبکہ ہندوستانی مورخین کے مطابق ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بشکریہ: ملک معظم علوی

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top