آدھا کلو دال،ایک کلو چاول ایک کلو چینی آدھا پاؤ چائے کی ڈبیہ دس روپے کا نمک کا پیکٹ بیس روپے کا صابن یہ ہے راشن کا پیکج ! جسے کھول کر جُھگی میں رہنے والا فقیر بھی دینے والے کی فیاضی پر زیرِ لب مسکُرا ٹھتا ہے مگر مخیر کو راشن پیک کراتے ہوئے اک لمحہ بھی شاید یہ خیال آجاتا کہ اگر کسی نے پلٹ کر یہ راشن اس کے مُنہ پر دے مارا اور اُسے کہے کہ اس راشن سے تم اپنا اور اپنے خاندان کا گُزارہ کر کے دکھاؤ
 |
تحریر:صفی الدین صفی |
تو شاید اُسے احساسِ ندامت ہو جاتا۔
اوپر سے یہ مخیر اپنے اندر کے گھٹیا پن کو باہر لاتے ہوئے مسکرا کر اپنا فوٹو بنواتے ہوئے صرف کیمرے کو دیکھتا ہے کاش اس کی نظر اس خاتون یا بوڑھے غریب کے چہرے پر پڑی ہوتی جو نظریں جُھکا کر اپنی غُربت پر صاف ماتم کرتا دکھائی دیتا ہے،مگر معاشرے کے یہ ٹھیکیدار اپنے اس عمل پر ذرہ بھر شرمندہ ہوتے کبھی دکھائی نہیں دئیے ۔
راقم کی ایک ناقص تجویز ہے کہ ہر گلی میں سات آٹھ دس گھر کھاتے پیتے موجود ہیں وہ سب مل کر اپنی زکواۃٰ اور فطرانہ اکٹھا کر کے اپنی گلی کی بیوہ نادار اور غریب خواتین و حضرات کے گھروں کے اخراجات بانٹ لیں اسلام میں جو پڑوسیوں کے حقوق ہیں وہ بھی پورے ہو جائیں گے اور غریب لوگوں کو در در کی ٹھوکریں بھی نہیں کھانا پڑیں گی۔
غریبوں کے نام پر نام نہاد شرفأ جو ایک لاکھ کا راشن تقسیم کر کے جب تک دس لاکھ چندہ حاصل نہیں کریں گے چین سے نہیں بیٹھیں گے ان کے کاروبار کا یہی موسم ہے کُچھ لاکھوں کا ٹیکس چوری کریں گے اور کُچھ این جی اوز والوں کی گاڑیوں کے ماڈل بھی اپ ہو جائیں گے مگر جس غریب کے نام پر کروڑوں اربوں اکٹھے ہوں گے وہ زندگی بھر راشن والی لائن میں ہی لگا رہے گا۔
کرونا وائرس کو فرشتہ وائرس لکھوں گا جس نے جرمنی کی مساجد میں لاؤڈ سپیکرز پرآذان دلوادی ٹرمپ کلامِ اللہّ سُننے پر مجبور ہو گیا ہندؤؤں نے کلمہ پڑھنا شروع کردیاخُدا تعالیٰ نے کہا صرف کعبہ شریف یا مسجد نبوی(ص)عبادت گاہ نہیں ہر گھر میں مجھے سجدہ ہو گا اور اب دُنیا بھر میں لوگ اپنے معبود کے حضور سر بسجود ہو کر اپنے گُناہوں کی معافی کے لئے گڑگڑا رہے ہیں ۔
خُدائے بزرگ و بر تر اپنے بندوں سے ماں سے ستر گنُا بڑھ کر پیار کرتا ہے اُسے معلوم ہے یہ وہ ہی خطاکا پُتلا انسان ہے جو اپنی خطا پر جنت چھوڑ کر دُنیا کا انتخاب کر بیٹھا اللہّ پاک غفور الرحیم ہے اور مجھے یہ بھی یقین واثق ہے کہ وہ جلدی مان جاتا ہے
|
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں