ٖ چوآ سیدن شاہ کے علاقہ دلیل پور میں سخت پولیس مقابلہ ،ملزم کا بھائی ہلاک جبکہ 3 پولیس اہلکارزخمی وائس آف چکوال (VOC)


چوآ سیدن شاہ( ملک عظمت حیات سے) چوآ سیدن شاہ کے علاقہ دلیل پور میں پولیس مقابلہ ۔ پولیس مقابلہ کے دوران ملزمان اور پولیس میں دھواں دار فائرنگ کا تبادلہ ۔  ملزم کے سگے بھائی ارشد ولد ممتاز نے پولیس پر سیدھے فائر کھول دیئے ۔ فائرنگ کے تبادلے میں تین پولیس جوان زخمی ۔ ملزم کا بھائی ارشد موقع پر پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا  جبکہ اشتہاری ملزم موقع سے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ ہلاک ہونے والے ارشد کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا ۔ جبکہ پولیس اہلکار وں کو بھی زخمی حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے ۔ 

یہ خبر بھی پڑھیں؛   

 دلیل پور میں پولیس کی مشکوک کاروائی پر ڈی پی او چکوال کا ایکشن


تفصیلات کے مطابق چوآ سیدن شاہ کے قصبہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ۔ پولیس اور ملزمان کے درمیان دھواں دار فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ پولیس نے اشتہاری ملزم ساجد محمود ولد ممتاز محمود سکنہ دلیل پور کی گرفتاری کے لئے ریڈ کیاتو ملزم اور اس کے بھائیوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی پولیس پر سیدھے فائر کھول دیئے ۔ جس سے تین پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ہوئے ۔ جوابی فائرنگ سے محمد ارشد ولد ممتاز موقع پر ہلاک ہو گیا اور اسکا بھائی اشتہاری ملزم ساجد ولد ممتاز موقع سے رات کہ تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ 

یہ خبر بھی پڑھیں؛   

کمانڈو(ر) راجہ محمد ارشد کو گھرمیں گھس کرماراگیا۔۔۔ ؟


پولیس نے زخمی کانسٹیبلان فیضان،  بلال،  قیصر کو زخمی حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا جبکہ جاں بحق ہونے والے اشتہاری ملزم کے بھائی ارشد کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو بھجوایا گیا ۔ اشتہاری ملزم ساجد جو کہ مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا اور کافی عرصہ سے روپوش ہے ۔۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top