چکوال(راجہ افتخاراحمد) ہائی کورٹ بار راولپنڈی ڈویژن کے منتخب ہونے والے عہدیداروں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد تقریب میں سینئر وکلاء کے بھرپور شرکت ۔تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز ہائی کورٹ بار کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عہدیداران کے علاوہ سینئر وکلاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی, میڈم شاہدہ تنویر چوہدری ایڈووکیٹ ہائی کورٹ جو کہ بلا مقابلہ سینئر نائب صدر ہائی کورٹ بار منتخب ہوئی ہیں اس تقریب کی روح رواں تھیں, ۔ اس موقع پر انہیں تقریب میں شرکت کرنے والے تمام وکلاء نے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا, واضح رہے کہ میڈم شاہدہ تنویر چوہدری کا تعلق چکوال کے قصبہ رتہ موہڑہ غازیال یونین کونسل ملہال مغلاں سے ہے اور معروف سیاسی شخصیت چوہدری مشتاق سابق نائب ناظم ملہال مغلاں کی صاحبزادی ہیں۔ ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل کے سینئر نائب صدر پاکستان زون ڈاکٹر زاہد چوہدری , راجہ افتخار احمد صدر پنجاب ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل, راجہ فرحت بشیر ایڈووکیٹ سیکرٹری فنانس پنجاب ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل اور ملک مدثر حسین مغل ایڈووکیٹ لیگل ایڈوائزر پنجاب ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل نے انہوں سینئر نائب صدر ہائی کورٹ بار راولپنڈی ڈویژن بلا مقابل منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ |
|---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں