ٖ پھلاڑی: امام مسجدنے 4کمسن بچیوں اورایک بچے کے ساتھ زیادتی کرڈالی وائس آف چکوال (VOC)


چکوال (وائس آف چکوال) تھانہ ٹمن کے علاقہ پھلاڑی میں امام مسجد نے ساتھی نائب امام مسجد کے ساتھ ملکر درندگی کی تمام حدیں عبورکر دیں ملزمان نے چک4 کمسن بچیوں اور ایک بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور معصوم بچیوں سے زیادتی کی ویڈیو بھی بناتے رہے جب ساتھی سے تعلقات خراب ہوئے تو زیادتی کی ویڈیو وائرل کردی جس پر علاقہ بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔


 محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے اس واقعہ کا فوری نوٹس لیا اور سکندر گوندل  ایس ڈی پی او تلہ گنگ کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس کو یہ ٹاسک سونپا گیا کہ جلد از جلد ان ملزمان کو گرفتارکر کے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، جس پر سکندر گوندل  ایس ڈی پی او تلہ گنگ کی سربراہی میں طارق محمود ایس ایچ او تھانہ ٹمن اور انکی ہمراہی ٹیم نے دن رات محنت کرکے ان 2 ملزمان کے  خلاف 5 مقدمات درج کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔


ایس پی انویسٹیگیشن فیصل سلیم نے ایس ڈی پی او آفس تلہ گنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتلایا کہ جیسے ہی پولیس کو اس سفاک اور اندوہناک واقعات بارے اطلاع ملی تو فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا انہوں نے مزید بتلایا کہ مسجد کا امام سلطان خان ولد شیر محمد ساکن دروٹ قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے آنے والی چھ سالہ۔ آٹھ سالہ، نو سالہ اور دس سالہ بچیوں اور ایک بچے جسکی عمر تقریباً 14/15 سال ہے کو اپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا جبکہ دوسرا نائب امام حسن شہزاد ویڈیو بناتا تھا بعد ازاں دونوں ملزمان کی آپس میں چپقلش ہونے پر ویڈیو وائرل ہوگئی تو علاقہ میں سخت غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اس موقعہ پر ایس پی انوسٹی گیشن چکوال فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ پولیس ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی دونوں ملزمان انشاءاللہ سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔


محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے بھی کہا کہ تمام افسران و ملازمین بھرپور شاباش کے مستحق ہیں جنہوں نے ان ملزمان کو گرفتار کیا ہے ۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top