ٖ وقت ہی بتائےگا کہ پنجاب کے کسانوں کا کیا حال ہوتا ہے وائس آف چکوال (VOC)

 تحریر:علی خان

سندھ حکومت نے کسانوں سے گندم کی خریداری شروع کردی لیکن پنجاب میں نہ باردانہ دیا گیا نا ہی گندم کی خریداری ہو رہی ہے


سندھ حکومت نے گندم کی خریداری شروع کر دی 2000 روپے من کے حساب سے کسانوں سے گندم خرید رہی ہے

 لیکن پنجاب میں نہ ہی  کسانوں کو باردانہ دیا گیا اور نہ ہی کوئی خریداری کا مرکز قائم کیا گیا ہے

 پاکستانیوں تیار ہو جاؤ اس بار پھر مافیا سرگرم ہے اور عمران خان کی قیادت میں مافیا پھر آٹے میں عوام کو خوب لوٹے گا


اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہےکہ سندھ حکومت اپنے کسانوں سے 2 ہزار روپے من کے حساب سے گندم خرید رہی ہے لیکن پنجاب میں نہ کسانوں کو بار دانہ دیا جا رہا ہے اور نہ ہی ان سے گندم خریدی جارہی ہے

لاہور میں کسان تنظیموں کے نمائندوں نے چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی اور  انھیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا


اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ کسانوں سے بُرا سلوک کب ختم ہوگا ؟

 پچھلے سال بھی یوکرین کے کسانوں کو فائدہ پہنچایا گیا اورہمارے کسان رُل گئے 

انہوں نے کہا کہ وقت ہی بتائےگا کہ پنجاب کے کسانوں کا کیا حال ہوتا ہے؟

سندھ حکومت اپنے کسانوں سے 2 ہزار روپے من کے حساب سے گندم خرید رہی ہے لیکن پنجاب میں نہ کسانوں کو باردانہ دیا جا رہا ہے اور نہ ہی ان سے گندم خریدی جارہی ہے ۔

چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ بہاولپور، ملتان اور جنوبی پنجاب سمیت تمام اضلاع میں کاشت کار پریشان ہیں، اگر کسانوں سے گندم خریدی ہی نہیں جا رہی تو پھر ضلع وار پابندی کس بات کی ہے۔


موجودہ حکومت میں مافیا پھر سرگرم ،پورے ملک اور خاص طور پر پنجاب سے گندم خرید کر  مارکیٹ میں مصنوعی قلت  پیدا کرکے پھر اپنی مرضی سے پہلے گندم اور پھر اٹھا بیچے گا اور اربوں روپے کمائے گا۔


+968 9057 9488

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top