ٖ تحصیل کلرکہار کے پہلے کرونا ویکسینیشن سنٹر کا افتتاح کردیاگیا وائس آف چکوال (VOC)

بوچھال کلاں(  عابد اعوان)  سی ای او ہیلتھ چکوال ڈاکٹر سعادت علی خان اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل کلرکہار ڈاکٹر کامران حسین ملک نے تحصیل کلرکہار کے پہلے کرونا ویکسینیشن سنٹر کا افتتاح کردیا, سنٹر گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بوچھال کلاں میں بننے والے کرکٹ اسٹیڈیم کے پویلین میں کیا گیا, اس سنٹر کے قیام میں پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بوچھال کلاں پروفیسر عظمت علی اعوان نے خصوصی تعاون کیا, اس سنٹر سے تحصیل بھر کے افراد مستفید ہوسکیں گے۔

 اس موقع پر ڈاکٹر کامران حسین ملک نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ اب تحصیل کلرکہار کی عوام کو مرید یا بھبھڑ کال نہیں جانا پڑے گا ان کا کہنا تھا کہ سنٹر صبح نو بجے سے سہہ پہر 2 بجے تک کھلا ہوگا اور جن افراد کو ویکسین کا میسج آیا ہو وہ استفادہ کر سکتے ہیں, پورے ہفتہ میں صرف جمعہ کے روز بند ہوگا جبکہ اتوار کو بھی کھلا رہے گا۔

 ان کا کہنا تھا کہ عوام کرونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھتے ہوئے کرونا ویکسینیشن سنٹر تشریف لائیں. واضح رہے کہ اس ویکسینیشن سنٹر کے قیام کیلیئے علاقہ ونہار کی معروف شخصیت اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بوچھال کلاں کے وائس پرنسپل پروفیسر طہٰ جلیل لکی نے بہت کوشش کی ہے جس کے نتیجے میں تحصیل کلرکہار کے عوام کیلیئے اس ویکسینیشن سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔


0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top