ٖ عمران خان ایک بار پھر پھر پاکستان کو 14 اگست 1947 کی حالت میں لے گئے وائس آف چکوال (VOC)


King khan


قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کو بنائے ہوئے جب 71 سال ہوگئے تو ہمیں خیال آیا کہ ہم اس کو نیا پاکستان بنا دیتے ہیں

 پھر 2018 کے الیکشن میں پاکستان میں تبدیلی آئی اور  قمر باجوہ  کی قیادت میں عمران خان نے نیا پاکستان بنا دیا


اب قوم بڑی تذبب  کا شکار ہے کہ ہم جشن آزادی 14 اگست کو منائیں یا جس دن عمران  خان نے حلف لیا تھا 18 اگست کو منائیں 

بہت سے لوگوں سے جب یہ بات پوچھی تو انہوں نے یہ بتایا کہ یہ تبدیلی اور نیا پاکستان صرف چند دن کے لیے ہے اس لیے ہمیں  تاریخ کے مطابق اپنا جشن آزادی 14 اگست کو ہی منانا چاہیے



14 اگست 1947 کا وہ تاریخی دن جب کرہ ارض پر  پاکستان کا وجود ہوا  بہت سے مہاجرین  برصغیر کے اس حصے سے ہجرت کر کے آئے جو آج  بھارت کے نام سے جانا جاتا ہے

پاکستان بننے کے بعد پاکستان مشکلات کا شکار تھا

ملک میں بجلی نہیں تھی پٹرول نہیں تھا لوگوں کے پاس گھر نہیں تھے

کھانے پینے کی اشیا کی قلت تھی اور اتنے زیادہ مسائل تھے

 لیکن پھر بھی اس وقت غریب عوام نے قائداعظم کی سربراہی میں  جدوجہد کرتے ہوئے ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا اور پھر 2018 میں عمران خان نے قائداعظم کے بنائے ہوئے ہنستے بستے چلتے ہوئے ملک کو 14 اگست 1947 والی حالت میں لے آئے

 آج عمران خان کی حکومت آنے کے بعد لوگوں سے ان کے 2-2 مرلے کے گھر چین لئے لوگوں کے پاس گھر نہیں ہیں

 آج  عمران خان کی حکومت آنے کے بعد نیا پاکستان بننے کے بعد لوگوں کے پاس کھانے پینے کی اشیاء کی قلت ہے

 بجلی نہیں ہے پٹرول نہیں ہے لوگوں کے پاس علاج معالجے کی سہولیات نہیں ہیں

جو سہولیات لوگوں کے پاس 2017 میں تھیں

 تبدیلی آنے اور نیا پاکستان بننے کے بعد عمران خان نے سب چھین لیں

  عمران خان ایک بار پھر پاکستان کو چودہ اگست انیس سو سینتالیس والی پوزیشن میں لے کے جا چکے ہیں


عمران خان کہتے ہیں کہ یہ قوم جانے کے بزرگوں نے کس طرح مشکلات جھیل کر پاکستان کو چلایا


آج تمام مشکلات صرف عوام کے لیے ہیں وزیراعظم عمران خان ان کے وزیروں مشیروں کے لیے بالکل نہیں ہیں


عمران خان قائد اعظم محمد علی جناح کو کاپی کرکے ان کی طرح بننا تو چاہتے ہیں لیکن بن نہیں سکتے عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس میں کسی کو چائے کے کپ کے علاوہ تواضع نہیں کی جائے گی لیکن اعداد و شمار کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات پہلے سے دو گنا ہو چکے ہیں


عمران خان قائد اعظم کو کاپی بھی کرتے ہیں کبھی کبھی ان کی طرح جناح کیپ بھی پہن لیتے ہیں اور تقریریں بھی بڑی جذباتی کرتے ہیں لیکن کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ٹی بی ہو جائے تو پھر  بالکل قائداعظم کی طرح بن جائیں گے


 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top