درسی کتابوں میں سوال دے دیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے منصوبے بتائیں King khan تاریخ میں یاد رکھا جائے گا ایک حکومت ایسی بھی آئی ہے جس نے صرف اپنا دور حکومت نصاب میں شامل کرنے کے لیے یکساں نصاب کا سہارا لیا۔ بندہ پوچھے 4 دن ہوئے نہیں حکومت میں آئے ہوئے نہ کوئی ایٹمی دھماکے کیے ۔ نہ کوئی ملک فتح کیا ۔نہ ہی قرض اتارے اور ان کی ہمت کو داد دیں کہ ان لوگوں نے خود کو اس قابل سمجھ لیا اور تاریخ پاکستان میں شامل کر لیا۔ چلیں یہ بھی چھوڑیں چاہے تین سال ہی ہوئے لیکن کچھ تو کام کیا ہوتا تو تاریخ پاکستان میں شامل کرتے اچھے لگتے اور بات یہیں ختم نیں ہوئی سوال بھی ڈال دیا کہ پی ٹی آئی حکومت کے پانچ منصوبے بتائیں اب چونکہ کتاب میں لکھا ہوا ہے تو کلاس میں استاد نے بھی بچوں کو یہی سوال دیا کہ پی ٹی آئی حکومت کے پانچ منصوبے بتائیں بچوں نے بڑے دلچسپ جواب دیے ایک بچے نے جواب دیا آٹے کی لائن کا منصوبہ جس میں میرے ابو سارا دن کھڑے رہے چینی کی لائن کا منصوبہ جس میں میری امی کھڑی رہی پٹرول کی لائن کا منصوبہ ہے جس میں میرا بھائی لائن میں سارا دن کھڑا رہا لوڈشیڈنگ منصوبہ جس سے ہمارے گھر کی بتی چلی گئی گیس بندش کا منصوبہ جس سے ہمارے گھر میں کھانا نہیں پکا ایک اور بچے نے اسی سوال کے جواب میں کچھ اس طرح لکھا روٹی پانچ سے بیس روپے کی قیمت کا منصوبہ چینی 50 سے 110 روپے کی ہوگی کا منصوبہ کوکنگ آئل ایک سو پچاس سے ساڑھے تین سو کا منصوبہ پیٹرول 70 سے 120 کا منصوبہ پہلے ہمارے گھر کے بجلی کا بل تین ہزار آتا تھا اب بارہ ہزار آیا بجلی کا بل بڑھانے والا منصوبہ ایک بچے نے بڑا شاٹ سا جواب لکھا انڈا۔ کٹا ۔مرغی ۔وچھا ۔بکری منصوبہ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ہمارے ایک دوست کلیم بٹ صاحب نے بھی اس کا جواب دیا 1 ۔۔ کرپشن کرنے کا منصوبہ 2۔۔ لوٹ مار کا منصوبہ 3 ۔۔۔ لاقانونیت کا منصوبہ 4 ۔۔ مہنگائی کا منصوبہ 5 ۔۔۔عوام کو غربت اور بے روز گاری سے مارنے کا منصوبہ ۔۔ اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے کافی سارے منصوبے ہیں مہنگائی، بےروزگاری، لاقانونیت، کرپشن، لوٹ مار، رشوت، کیک بیک، قرضے، انڈا کٹا مرغی۔شہد کی مکھیوں سےمعیشت کا منصوبہ۔ سال کےبارہ موسم بنانے کا منصوبہ اپنی ہرناکامی نااہلی دوسروں پرڈالنا معیشت تباہ کرنا کھیلوں میں پاکستان کو ناکام کرنا غربت میں اضافہ کرنا پولیس کو سیاست زدہ کرکے مخالفین کے خلاف استعمال کرنا مزید 70 لاکھ لوگوں کو بے روزگار کرنا پچاس لاکھ گھر دینے کی بجائے غریبوں کے 2-2 مرلے کے چھوٹے چھوٹے گھر گرا دینا یہ سب پاکستان تحریک انصاف کے ہی منصوبے ہیں کرپشن ختم کرنے کی بجائے عمران خان کے تمام وزیر مشیر کرپٹ ہیں جو عوام اور قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں حکومت کی 3سالہ کارکردگی پر ھم جشن نہیں مناسکتے... لیکن آزادی سے روتو سکتے ہیں کیونکہ اس حکومت نے عوامی مفاد میں کوئی کام نہیں کیا وہ تمام کام کئیے جو عوامی مفادات کے خلاف تھے غربت مہنگائی بیروزگاری کو اتنا عام کردیا کہ اب بھیک بھی لوگ فخر سے مانگ رہے ہیں کہتے ہیں وزیراعظم بھی مانگتا ہے تین سال بعد عوام کہتے ہیں خان صاحب قرضہ لیا تو خودکشی والا منصوبہ ہی اگر پایہ تکمیل تک پہنچا دیں تو ملک کا بھلا ہو جائے |
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں