ٖ ککا کیرہ بندہ تے منچھاں الی رن وائس آف چکوال (VOC)


ککا کیرہ بندہ تے منچھاں الی رن

 جیڑا عمران خان دی گل تے یقین کرے--------


آج دن کافی گرم تھا اور کرکٹ کھیلنے کے بعد سارے دوست گراؤنڈ میں ہی بیٹھ گئے 

 گرمی زیادہ ہونے کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ اور گرمی کا ذکر شروع ہو گیا بات چلتے چلتے لوڈشیڈنگ بجلی کے لمبے لمبے بل اور مہنگائی تک پہنچ گئی 

یعنی جو جس چیز سے تنگ تھا اس نے اسی چیز کا تذکرہ شروع کر دیا

ایسی باتیں ہر دور میں ہی ہوتی ہیں لیکن آج کل جب بھی آپ مہنگائی لوڈشیڈنگ بے روزگاری کا زکر کریں تو پی ٹی آئی کے دوست اس چیز کو مائنڈ کر جاتے ہیں

حلانکہ پچھلے دور حکومت میں مہنگائی کا  سب سے زیادہ شور پی ٹی آئی کے لوگ  مچاتے تھے

اب بیس پچیس بندوں میں دو بندے پی ٹی آئی کے بھی بیٹھے تھے اور انہوں نے ہر بات کے جواب میں چور چور کہنا شروع کر دیا

ایک دوست نے پوچھا کہ  کیا اپ اس حکومت کو چور کہہ رہے ہیں

 تو پی ٹی آئی سے تعلق رکنے والے دوست نے کہا نہیں نواز شریف چور ہے 

تو پہلے دوست نے کہا عمران خان وزیراعظم ہے تین سال سے حکومت کر رہا ہے 

لوگوں کو روزگار عمران خان نے دینا ہے

 مہنگائی عمران خان نے کنٹرول کرنی ہے لوڈشیڈنگ پر قابو عمران خان نے پانا ہے تو یہاں نواز شریف کا قصہ کیسے آگیا


تو پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والا دوست ، نہیں بس نواز شریف چور ہے تو پہلے دوست نے پوچھا کہ نواز شریف کیسے چور بتائیں

پہلے دوست نے بتایا کہ پوری فوج  پوری انٹیلی جنس ادارے ایف آئی اے نیب سپریم کورٹ نے مل کر بھی نواز شریف کے ایک روپے کی چوری ثابت نہ کر سکے اور پنامہ کا اسکینڈل لا کر اقامہ پر نااہل کیا 

نواز شریف کے ساتھ وہی ہوا جس طرح طرح ایک بھیڑیا ندی پر پانی پی رہا تھا اور آگے والی سائیڈ پر چھوٹا سا بکری کا بچہ بھی پانی پی رہا تھا 

بھیڑیے نے کہا تم پانی گندا کیوں کر رہے ہو تو بکری کے بچے نے کہا سر پانی تو آپ کی طرف سے آ رہا ہے 

بھیڑیے نے تم نے مجھے گالی کیوں دی بکری کے بچے نے کہا میں نے تو آپ کو گالی نہیں دی تو بھیڑیے نے کہا تم نے مجھے پچھلے سال گالی دی تھی تو بکری کے بچے نے کہا میری عمر صرف چھ مہینے ہے 

بھیڑیے نے کہا تمہاری ماں نے مجھے گالی دی تھی اس کی شکل بھی تمہاری جیسی تھی  اور بھیڑیے نے بکری کے بچے کو پکڑ کر کھا لیا یہی کچھ نوا شریف کے ساتھ ہوا ہے 

اربوں کی کرپشن  کا الزام لگایا گیا تھا پانامہ کا اسکینڈل لایا گیا اور جب نواز شریف کا نام پنامہ میں نہیں نکلا تو اقامہ پر نااہل کر دیا گیا

 پہلے دوست نے بڑے اچھے طریقے سے بات سمجھائی

 لیکن پی ٹی آئی کا دوست اس پر بضد تھا کہ نواز شریف چور ہے تو اس سے پوچھا  کہ آپ کو کیسے پتہ چلا ہے تو اس نے کہا کہ ہمیں عمران خان نے بتایا ہے کہ نواز شریف چور ہے

 تو پہلے دوست نے کہا کہ عمران خان نے تو اور بھی بہت ساری باتیں بتائی تھی ان پر تو عمل نہیں کرتے 

پینسٹھ 65 روپے پیٹرول پر عمران خان نے کہا تھا کہ یہ پیٹرول میں سے پیسے بچا کر جیب میں ڈالتا ہے ہم عوام کو چالیس روپے لیٹر پیٹرول دیں گے

 تو اس بات کو آپ نہیں کرتے 

عمران خان نے کہا تھا کہ جب ہماری حکومت آئی گی تو عوام کو صحت اور تعلیم کی سہولتیں  آسانی سے ان کے گھر پر ملیں گی لیکن آج عمران خان نے پہلے سے ملنے والی سہولیات بھی ختم کر دی ہیں  آپ یہ بات نہیں کرتے 

عمران خان نے کہا تھا جب مہنگائی ہوتی ہے تو سمجھو ملک کا وزیراعظم چور ہے تو آپ یہ بات بھی نہیں کرتے 

نواز شریف تو کہیں پر بھی چور ثابت نہیں ہوا البتہ عمران خان کے تمام وزیر مشیر کیک بیک لیتے ہوئے رشوت لیتے ہوئے ملکی خزانہ لوٹتے ہوئے پکڑے گئے ہیں لیکن آپ ان چور  کیوں نہیں کہتے

عمران خان اپنے تمام وزیروں کی باتوں سے مطمئن ہو گیا اور آپ بھی مطمئن ہو گئے 

آج آپ لوگ کیوں نہیں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے

 آپ کیوں نہیں مہنگائی کے خلاف احتجاج کرتے 

آج آپ کیوں نہیں عمران خان کی کہی ہوئی بات جب مہنگائی ہو تو سمجھو  وزیراعظم چور ہوتا ہے کیوں نہیں کرتے


اور عمران خان نے اپنی مخالفت میں نواز شریف کو چور کہہ دیا اور آپ یہی راگ الاپ رہے ہیں


پی ٹی آئی کے دوستوں کے پاس جواب تو نہیں تھا

 لیکن وہ غصے سے لال ہو رہے تھے

 ہماری اس بحث کے دوران ایک بزرگ بھی ساتھ بیٹھ چکے تھے

 بزرگ نے کہا آپ دوست ہو روزانہ اکٹھے کرکٹ کھیلتے ہو  آپس میں لڑائی نہ کرو میں آپ کی بات یہاں ختم کرتا ہوں 

میں نے بھی عمران خان کی بہت تقریریں سنی ہیں 

 نہ ہی وہ ان پر عمل کرتا ہے بلکہ دوسرے دن اپنی بات سے بدل جاتا ہے


اس لیے ایک بات کروں گا

ککا کیرہ بندہ تے منچھاں آلی رن

جیڑا عمران خان دی گل تے یقین کرے تے چور چور دے نارے لائے اویدی-------- 


+968 9057 9488

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top