چکوال (حمزہ ملک سے)ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے حکومت پنجاب کے توانائی بچت پروگرام کے تحت کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے فیصلہ کے مطابق توانائی کی بچت کے لئے ضلع چکوال میں بھی تھوک و پرچون کی تمام دکانیں ، شاپنگ مالز ، بیکریز ، سٹور رومز ، گودام ، ویئر ہاؤسز وغیرہ رات نو بجے بند ہو جائیں گے جبکہ مذکورہ دکانوں ، کاروباری مراکز کے لئے ایک ہفتہ وار تعطیل بھی ہوگی۔
انہوں نے یہ بات انجمن تاجران چکوال کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومتی فیصلہ کے مطابق ریسٹورنٹس ، کیفے ، تندور ، سینماز ، تھیئیٹرز اور دیگر عوامی تفریحی مقامات رات ساڑھے گیارہ بجے بند ہو جائیں گے جبکہ فارمیسیز ، میڈیکل سٹورز ، ہسپتال ، لیبارٹریز ، پٹرول پمپس ، سی این جی سٹیشنز ، ٹائر مرمت کی دکانیں اور دودھ کی دکانیں مستثنیٰ ہوں گی ۔
ڈپٹی کمشنر نے توقع ظاہر کی کہ تاجران حکومتی فیصلہ پر عملدرآمد میں مکمل تعاون کریں گے جس پر انجمن تاجران کے عہدیداران نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ عیدالاضحیٰ کے متبرک موقع پر مارکیٹ میں کسی چیز کی قلت نہ ہونے دی جائے
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.