ٖ قوم کو کہتا ہوں کہ یہ جہاد ہے پوری طرح لڑیں گے, عمران خان وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

 

 

علی خان__ 


سب سے پہلے تو ہمیں جہاد کے صحیح معنی معلوم ہونے چاہیے

جہاد کے شرعی معنی ​

تمام فقہاء کرام کا اتفاق ہے کہ جہاد شریعت میں قتال فی سبیل اللہ اور اس کی معاونت کو کہتے ہیں

اللہ رب العزت کے راستے میں قتال کرنے میں اپنی جان ، مال اور زبان اور دوسری چیزوں سے بھر پور کوشش کرنے کو جہاد کہتے ہیں ۔


اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ عمران خان کون سے جہاد کی بات کرتے ہیں

 نہ ہی عمران خان اللہ کی راہ میں نکلے ہیں 

عمران خان تو کا مسئلہ کچھ اور ہے

 گوگی بچانا کرپشن چھپانا اور کرسی کے لئے کوشش کرنا یے اور عمران خان اسی کام کو جہاد کا درجہ دے رہے ہیں


انڈیا سے غیر معیاری ادویات لے کر پاکستانی عوام کو کھلانا اور اربوں روپے کمانا جہاد نہیں ہے 


غریبوں مسکینوں ناداروں معذوروں کے نام پر پیسہ اکٹھا کرنا اور ان سے دبئی نیویارک اور نیوزی لینڈ میں جائیدادیں  بنانا جہاد نہیں ہے

عوام سے جھوٹے وعدے کرنا ان کو  کروڑوں نوکریوں لاکھوں گھروں کے لارے لگانا اور پھر غریب عوام کولوٹنا یہ جہاد نہیں ہے 

توشہ خانہ سے گھڑیاں ہیرے جواہرات کے سیٹ کالین پرفیوم  کپڑے اور ہر چیز اٹھا کر گھر لے جانا یہ جہاد نہیں ہے

لوگوں سے پیسے لے کر  تبادلے کرنا جہاد نہیں ہے


عمران خان نے اپنے دور حکومت میں بے پناہ قرضے لئے آئے اور ان کو باپ کا مال سمجھ کر  جیب میں ڈال لیا 

عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کر دیا لوگوں کو بے روزگار کیا

آئی ایم ایف سے سے ان کی شرائط پر معاہدے کئے سی پیک ایک ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ بند کیا

سی پیک کے نقشے اور ایگریمنٹ امریکہ کو دیے

 اقوام متحدہ میں انڈیا کو ووٹ دیا

 انڈیا کے چار جاسوس چھوڑے 

کلبھوشن کا وکیل بن گیا

کشمیر انڈیا کے حوالے کیا

آپ جب عمران خان کی نااہلی لوٹ مار منافقت  جھوٹ رشوت ستانی چوری سب کچھ سامنے آ گیا ہے تو عمران خان عوام کو کہتا ہے کہ مجھے بچاؤ یہ جہاد ہے


گوگی کرپشن اسکینڈل 

پشاور بی آر ٹی اسکینڈل،

مالم جبہ اسکینڈل،

تعمیر سکول پروگرام اسکینڈل،

راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل 

بلین ٹری اسکینڈل 

فارن فنڈنگ اسکینڈل

توشہ خانہ اسکینڈل جیسی کرپشن سے عمران خان کو بچانا جہاد نہیں ہے

جہاد اسلام کی خاطر ہے عمران کی خاطر نہیں ہے


عمران خان صاحب  آپ تو بہت بہادر ہیں کسی سے ڈرتے نہیں ہیں تو اب مقابلہ کریں نا 

لو ٹ مار جو کی ہے حساب تو دینا پڑے گا

 اب اسلام کے پیچھے چھپ کر اسلامی ٹچ دے کر لوگوں کے جذبات کو کیوں ابھار رہے ہیں 

لوٹ مار کا حساب دیں 

اسلامی ٹچ نہ دیں




+968 9057 9488

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top