ٖ ظالم باپ نے پسند کی شادی کا اظہار کرنے پر بیٹی کو چھاتی پر گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

 

کوٹ ادو۔تحصیل کوٹ ادو کے علاقے دائرہ دین پناہ تھانہ کی حدود میں بستی آڑہ پر رشتہ کے گھریلو رنجش پر انتہائی افسوسناک واقعہ میں 14 سالہ لڑکی کو بندوق کا فائر مار کے قتل کیا گیا تھا مگر وقوعہ کو خود کشی کا رنگ دے دیا تھا تھانہ دائرہ دین پناہ میں خود کشی کا رپٹ بھی درج کروا دی گئی تھی مگر بستی آڑہ کے شہریوں شہر بھر کے عوام کا کہنا تھا کہ 14 سالہ بچی کو بےدرد ظالم والد نے بارہ بور بندوق کا فائر مار قتل کیا ہے.


وقوعہ کے مطابق رشتہ کے تنازعہ پر نو عمر لڑکی کو اسکے ظالم بےرحم والد نے بارہ بور بندوق کا فائر بچی کے سینہ میں دے مارا تھا بچی دو گھنٹے گھر میں تڑپتی رہی تڑپ تڑپ کر جانبحق ہو گئی تھی اور میڈیا رپورٹ کے مطابق بچی کو بےدردی کے ساتھ قتل کردیا گیا تھا تحصیل پریس کلب کو ٹ ادو کے عہدیداران وممبران دائرہ دین پناہ پریس کلب رجسٹرڈ کے صحافیوں(میڈیا) کے حقائق پر خبر میڈیا گروپ اور اخبارات وچینل پر شائع کروانے اور قتل کے حقائق اٹھانے پر اعلی’ حکام کے نوٹس پر پولیس تھانہ دایرہ دین پناہ کی مدعیت میں مقتول بچی کے قتل کا مقدمہ بچی کے ظالم باپ امیر عبد اللہ پر درج کرکے ظالم بےرحم قاتل والد کو گرفتار کر لیا گیا

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top