چار بچوں کی ماں شوہر کے خوبصورت نہ ہونے پر گھر چھوڑ کر چلی گئی ۔سبزہ زار کا شان محمد اپنے چاربچوں کو لے کرگارڈین جج سول کورٹ کے رو برو پیش ہوا اورموقف اختیار کیا کہ اس کی بیوی نے اسے اوربچوں کو اس لیے چھوڑ دیا کہ وہ خوبصورت نہیں، وہ اس کے ساتھ نہیں رہ سکتی۔
شوہر شان کے وکیل وسیم راجپوت اور شہبازبھٹی ایڈووکیٹ نے شان کی طرف سے دعوی دائر کیا کہ اس کے چاروں بچوں کو تحفظ دیا جائے تاکہ ان کی ماں بچوں کو نقصان نہ پہنچائے۔
اس کے علاوہ عدالت شان کواس کا گھر آباد ہونے کا بھی حکم دے۔شان کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی کو اس سے پہلے کوئی شکایت نہیں تھی لیکن چار بچوں کی پیدائش کے بعد اچانک مجھ سے نفرت ہوگئی ۔عدالت نے خاتون کا موقف سننے کیلئے اسے 15اپریل کو طلب کرلیا۔
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.