ٖ میری خواہش ہے کہ سرکاری سطح پر ضلع بھر میں اچھے تعلیمی ادارے بنیں، ذوالفقار دلہہ وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام


چکوال (نذرحسین چوہدری)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 64 سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے کہا ہے کہ پورے ضلع میں پہلی ترجیح تعلیم کے حوالے ہے - میری خواہش ہے کہ سرکاری سطح پر ضلع بھر میں اچھے تعلیمی ادارے بنیں - وہ گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ دلہہ پر میڈیاسے خصوصی بات چیت کر رہے تھے - سردار ذوالفقار دلہہ نے کہا کہ چکوال میں پانچ سو بیڈ کا ہسپتال منظور ہو چکا ہے - اس کا پی سی ون تیار ہو رہا ہے - چکوال یونیورسٹی کا بھی پی سی ون تیار ہو رہا ہے - چوآسیدن شاہ میں ٹی ایچ کیو پر اچھا کام ہو رہا ہے - ان شاء اللہ وہ بھی ایک اچھا ہسپتال ہو گا - ہماری پوری کوشش ہے کہ تمام مسائل کو حل کیا جائے - لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کے حوالے ہم ڈی پی او کے ساتھ ملکر تمام تھانوں کو کارکردگی کے حوالے سے بدل رہے ہیں - پولیس افسران میرٹ پر لگائے جا رہے ہیں - چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے - اگر کوئی ہو جائے تو فورا ایکشن لیا جاتا ہے ۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top